اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستانی زائرین کا ایک گروپ پاک ایران سرحد کے درمیان پھنس گیا

تفصیلات کے مطابق اس وقت بھی ایران میں ہزاروں پاکستانی زائرین موجود ہیں جوکہ اپنے وطن لوٹنا چاہتے ہیں

شیعت نیوز: پاکستانی زائرین کا ایک گروپ پاک ایران سرحد کے درمیان پھنس گیا۔ پاکستان کی جانب سے سرحدی گیٹ بند ہونے کے باعث گروپ پھنس کر رہ گیا، زائرین کے گروپ میں شامل خواتین، بچے اور بزرگ شدید مشکلات کا شکار،وزارت خارجہ نے نوٹس لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: تمام تبلیغیوں کو مراکز تک محدود اور تمام تبلیغی مراکز کو قرنطینہ کردیاجائے، آئی جی سندھ

تفصیلات کے مطابق اس وقت بھی ایران میں ہزاروں پاکستانی زائرین موجود ہیں جوکہ اپنے وطن لوٹنا چاہتے ہیں، ان زائرین کے ویزوں کی معیاد اور ذادراہ بھی ختم ہونے کوہے، انہیںزائرین پر مشتمل ایک زمینی گروپ پاک ایران بارڈر کے قریب ایرانی شہر زاہدان میں پھنس گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ صورتحال زائرین کے خلاف ایسے بے بنیاد پروپیگنڈے کی متحمل نہیں ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے سرحدی گیٹ بند ہونے کے باعث پاکستانی زائرین کا گروپ پھنس کر رہ گیا،گروپ میں خواتین اور بچے شامل ہیں جنہوں نےویڈیو پیغام کے ذریعے مدد کی اپیل کی ہے۔کورونا وائرس کے باعث پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی سرحد بند ہونے کے سبب غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی میں 10ہزارعازمین عمرہ قرنطینہ میں اور پاکستان میں عازمین عمرہ کورونا کےپھیلاؤمیں مصروف

وزارت خارجہ کی جانب سے ایران اور پاکستان کے سرحد کے قریب زائرین کے پھنس جانے کا نوٹس لے لیا گیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دفتر خارجہ ایران میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں ہے ،حکومت پاکستان نے اس سے پہلے بھی ہزاروں زائرین کی مدد کی ہے، اگرچہ ایران کے ساتھ سرحد بند ہے تاہم یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کو پاکستان آنے کی اجازت دیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button