دنیا

کورونا کا خوف، نیتن یاہو اور اس کے مقربین کو قرنطینہ بھیج دیا گیا

شیعت نیوز :اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی قریبی معاون میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی جس کے بعد صیہونی وزیر اعظم اور ان کے مقربین کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

صیہونی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کی پارلیمانی مشیر ریوکا پالوش میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی۔ جس کے بعد صیہونی وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے کئی اراکین اور مقربین کو قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل میں کورونا وائرس سے 14 ہلاکتیں، 66 کی حالت تشویشناک

اسرائیلی وزیراعظم نے یہ اقدام اس وقت کیا جب یہ معلوم ہوا کہ نیتن یاھو کی ایک خاتون مشیرہ کورونا سے متاثرہ افراد سے مل چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کا پھیلاؤ ، دوران سیاسی سودے بازی کا تسلسل اخلاق کی دوبارہ پامالی کا باعث ہوگا

عبرانی اخبارات کے مطابق وزیراعظم کی دیکھ بحال کے لیےایک خاتون ڈاکٹر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ وہ جلد ہی اس حوالےسےرپورٹ تیار کرکےان کی صحت کےبارے میں وضاحت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودیہ عرب سے کراچی واپس آنے والا ایک اور مسافر کورونا میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہارگیا

خیال رہےکہ حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے کہا تھا کہ وہ صحت مند اور مکمل طور تند رست ہیں اور وہ قرنطینہ نہیں کریں گے۔

وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق نیتن یاہو اور سٹاف قرنطینہ میں رہے گا۔ صیہونی وزارت صحت نے نیتن یاہو کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رائے ونڈتبلیغی اجتماع کے ثمرات ،کراچی میں مزید دو افراد کوروناوائرس سےہلاک

یاد رہے کہ صیہونی ریاست میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اب تک 4347 کورونا کے مریض سامنے آچکے ہیں جبکہ 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اتوار کے روز اسرائیل میں 628 نئے کیسز سامنے آئے تھے جبکہ 3 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button