اہم ترین خبریںپاکستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان نےبھی زائرین کے بجائے دیگر ممالک سے آنے والوں کو خطرہ قرار دے دیا

جام کمال کا کہنا تھاکہ ایران سے آنے والے تمام زائرین اپنے اپنے صوبوں کے محفوظ ہاتھوں میں ہیں

شیعت نیوز: وفاقی وزراء اور سندھ حکومت کے وزراء کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان بھی سچ کہنے پر مجبور ہوہی گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی زائرین کے بجائے دنیا بھر وطن واپس لوٹنے والے 9 لاکھ سے زائد مسافروں کو کورونا وائرس کے پھیلاؤکا ذمہ دار قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: یہ وقت سیاسی ومسلکی تعصب کو ہوادینے کا نہیں قوم کو مشکل سے باہرنکالنے کاہے، علامہ وحیدکاظمی

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ انکشاف کیا ہے کہ 4 سے5ہزار زائرین ہمارے ہاتھوں میں ہیں انکے متعلق ہمیں علم ہے لیکن ہمیں ان 9 لاکھ افراد کی فکر کرنی چاہئیے جو امریکہ ،سعودیہ اور یورپ سے آئے ہیں ۔ ان لوگوں کے متعلق کسی کو معلوم نہیں کہ یہ لوگ کہاں کہاں گھوم پھر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان قرنطینہ سینٹر میں زائرین کی انتظامی شکایات کا فوری اذالہ کیا جائے،علامہ اقتدارنقوی

انہوں نے مزید کہاکہ 1500کلو میٹر کا سفر طے کرکے بلوچستان حکومت، ایف سی اور پاک فوج کی سخت پہرے میں ہم نے تفتان سے آنے والے تمام زائرین کو سکھر، ڈی جی خان ، ملتان اور ڈی آئی خان کے قرنطینہ مراکز میں منتقل کیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر پابندیاں ختم کرنے کے لئےعالمی برادری کو ٹرمپ کے خلاف آواز اُٹھانی چاہیے۔ سید حسن

جام کمال کا کہنا تھاکہ ایران سے آنے والے تمام زائرین اپنے اپنے صوبوں کے محفوظ ہاتھوں میں ہیں ، ہم سے ایک بھی زائر باہر نہیں گیا، ایران سےپاکستان آنے والے 4،5ہزار جتنے بھی زائرین تھے وہ سب سندھ حکومت ، پنجاب حکومت اور بلوچستان حکومت کے کنٹرول میں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے بعد پاکستان کا بھی کورونا وائرس سے ہلاک شہریوں کو شہید قرار دینے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ پریشانی کا باعث زائرین نہیں بلکہ وہ 9لاکھ سے زائد مسافرہیں جو سعودیہ عرب، یو اے ای، امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا وغیرہ سے پاکستان کے ایئرپورٹس پر اترے اور اب پتہ نہیں کہاں کہاں گھوم پھر رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button