اہم ترین خبریںپاکستان

ملک کی موجودہ بحرانی کیفیت میں حکومت عوام کو خصوصی ریلیف فراہم کرے،علامہ راجہ ناصرعباس

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ ملک میں آٹا، صابن سمیت گھریلو استعمال کی مختلف اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانا حکومتی ذمہ داری ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کورونا وائرس کےباعث ملک میں پیدا شدہ بحرانی کیفیت میں حکومت سے عوام کیلئے خصوصی ریلیف پیکج کا مطالبہ کردیا ہے ، مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کی وباء سے ملک بحرانی صورتحال سے گزر رہا ہے۔کورونا وائرس کی وباء سے بچاو کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں کاروبار زندگی بند ہوا ہے۔حکومت عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کرے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری عملے کا انکار،شیعہ قومی تنظیموں نےقرنطینہ مراکز میں زائرین کی خدمت کا بیڑا اٹھالیا

انہوں نے کہاکہ حکومت ملکی عوام کو گیس ،بجلی بل نہ ادا کرنے کا ریلیف فراہم کرے۔حکومت ذخیرہ اندوز و منافع خور مافیا کے خلاف بھر پور کاروائی کرے۔ملک میں اشیا خورد و نوش کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ ذخیرہ اندوز عناصر پر بھی کڑی نظر رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب سے آئی خاتون نے اپنے 16رشتہ داروں میں کورونا وائرس منتقل کردیا، سعید غنی

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ ملک میں آٹا، صابن سمیت گھریلو استعمال کی مختلف اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانا حکومتی ذمہ داری ہے،حکومت منافع خور اورموقعہ پرست مافیا کے خلاف حکمت عملی تر تیب دے۔کرونا وائرس حکومت کے ساتھ ساتھ عوام سے بھی ذمہ دارنہ طرز عمل کا تقاضہ کرتا ہے۔وفاقی حکومت عوام کو مفت غذائی اجناس فراہم کرکے سہولیات فراہم کرے۔

 

مماثل خبر

یہ خبرلازمی پڑھیں: منافع خور عناصر اورموقعہ پرست مافیا نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دیں ہیں،علامہ احمد اقبال

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button