اہم ترین خبریںپاکستان

کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے عزم و ہمت اور قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، علامہ مقصودڈومکی

انہوں نےکہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور ملت جعفریہ کے رضاکار جوانوں نے عزم و ہمت سے زائرین کی خدمت کرکے خدمت کی بہترین مثال قائم کی

شیعت نیوز:  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصودڈومکی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے عزم و ہمت اور قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ مشکل وقت میں ہمیں ایک دوسرے کا سہارا بننا چاہئے۔ زائرین کے لئے تفتان بارڈر پر قرنطینہ کے ناقص انتظامات کے باعث ایک طرف زائرین کو شدید تکالیف سے گذرنا پڑا تو دوسری جانب یہ وائرس کے پھیلنے کا باعث بنا۔ حکومت تفتان بارڈر پر انتظامات کو بہتر بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی ناقص حکمت عملی نے ہزاروں پاکستانیوں کوکورونا میں مبتلا کردیا، علی اویس زیدی

انہوں نےکہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور ملت جعفریہ کے رضاکار جوانوں نے عزم و ہمت سے زائرین کی خدمت کرکے خدمت کی بہترین مثال قائم کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں میں ہر مشکل وقت میں ملک و ملت کی خدمت کا پر خلوص جذبہ موجود ہے۔ انہوں نےکہا کہ مختلف متاثرہ ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے قرنطینہ کا کوئی پروگرام نہیں جبکہ فقط زائرین کے لئے قرنطینہ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ جس نے بہت سارے سوالات کو جنم دیا ہے۔ زائرین کے خلاف متعصبانہ رویوں کو ختم کیا جائے۔ حکومت زائرین کے لئے قائم کئے گئے قرنطینہ مراکز میں انتظامی نقائص کو برطرف کرتے ہوئے زائرین کی بہتر خدمت کی مثال قائم کرے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودیہ،چائنا،برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی وجہ سے 22 کروڑ پاکستانیوں کی جان خطرے میں

علامہ مقصودڈومکی نےکہا کہ ملک میں جاری لاک ڈاون کی صورت میں دھاڑی دار مزدوروں اور خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کے لئے تین وقت کا کھانا نا ممکن ہوچکا ہے۔ حکومت معاشرے کے غریب اور مستضعف طبقات کے لئے خصوصی اہتمام کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button