اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

امریکہ کی ایران دشمن پالیسیاں، خلاف انسانیت ہیں، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق

پیر نورالحق قادری نے بدھ کو اسلام آباد میں ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کے ایران مخالف رویّے اور ملت ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیاں جاری رہنے پر تنقید کی۔

شیعت نیوز: پاکستان کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرسید نورالحق قادری نے ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کو انسانی حقوق کے منافی قرار دیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران سے آنے والے زائرین کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت متنازعہ بنایا جارہا ہے، یوسف جعفری

پیر نورالحق قادری نے بدھ کو اسلام آباد میں ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کے ایران مخالف رویّے اور ملت ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیاں جاری رہنے پر تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب تفتان سے آنے والے زائرین نہیں ہیں، وزیر تعلیم سعید غنی

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ان پابندیوں کا کوئی بھی اخلاقی و انسانی جواز نہیں ہے۔پاکستان کے وزیر برائے مذہبی امور نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ امریکی پابندیوں کو جو ایرانی عوام کے لئے مسائل پیدا ہونے کا باعث بنی ہیں، نظرانداز کرے۔

یہ بھی پڑھیں: قرنطینہ میں زائرین کی مشکلات، ایم ڈبلیوایم رہنما اسدنقوی کی وزیرصحت سے ملاقات

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی منگل کو ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی پابندیاں، کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی راہ میں رکاوٹ ہیں ۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں: عمران خان کا پاکستان کے قرضے معاف اور ایران پر سے پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ

یہ خبرلازمی پڑھیں: روس اور چین کا ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ

 

متعلقہ مضامین

Back to top button