دنیا

یورپ اور امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک روز میں 741 اموات

شیعت نیوز: جدید ترین امریکہ اور یورپ کورونا سے نمٹنے میں بری طرح ناکام ہو گئے ہیں، اٹلی، اسپین، فرانس اور برطانیہ میں ایک ہی روز میں 700 اموات ہوئی ہیں جبکہ امریکہ میں ایک ہی روز میں 41 اموات کے بعد مجموعی تعداد 150 ہو گئی۔

امریکہ میں 9000 سے زائد افراد بیمار ہیں جن میں امریکی رکن کانگریس ماریوڈائز بالارٹ بھی شامل ہیں جبکہ بیماروں سے ملاقات کرنے کے سبب ایک درجن سے زائد امریکی اراکین کانگریس قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

متاثرہ شہریوں کی امداد کے لیے امریکی سینیٹ نے غیر معمولی بجٹ منظور کر لیا ہے جبکہ امریکہ کینیڈا سرحد غیر ضروری سفر کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومتی غفلت اور نا اہلی کے سبب تفتان بارڈر پر درجنوں زائرین کورونا وائرس میں مبتلا ، اہم رپورٹ

برطانیہ میں حفاظت کے لیے 20 ہزار فوجیوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا، لندن لاک ڈاؤن کرنے کا امکان ہے، اکول آج سے بند ہیں۔ این ایچ ایس، پولیس اور اہم ورکرز کے علاوہ سب گھروں سے کام کریں گے جبکہ مساجد کے حکام نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ نماز جمعہ گھروں میں پڑھیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں تعینات 49 امریکی فوجیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان پینٹاگون کے مطابق دنیا بھر میں تعینات امریکی فوجیوں اور محکمہ دفاع کے 89 ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں تعینات میں 49 امریکی فوجیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ محکمہ دفاع کے 14 سول ملازمین، 7 کنٹریکٹرز اور ان کے اہلخانہ کے 19 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

پینٹاگون نے کورونا سے متاثرہ امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے مقامات نہیں بتائے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج صحت مند اور مستعد جوانوں پر مشتمل ہے اور امریکی فوجی بہت جلد اس بیماری سے ٹھیک ہوجائیں گے۔

امریکہ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کی تمام ریاستوں میں مہلک وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 7 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 116 ہوگئی ہے۔

امریکہ میں مزید 928 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7339 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ چین سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 900 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی اموات 8 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button