اہم ترین خبریںپاکستان

ایران سے واپس آنے والے سارے افراد زائرنہیں اور نا ہی کسی خاص کمیونٹی سےہیں، ڈی سی کوئٹہ

انہوں نے مزید کہاکہ کوئٹہ والوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ تمام لوگ بلوچستان کے ہیں یہ کسی خاص کمیونٹی سے نہیں ہیں اس میں مختلف لوگ شامل ہیں

شیعت نیوز: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر (ر) اورنگزیب بادینی کا کہنا ہے کہ قرنطینہ سینٹر میں ہمارے پاس کچھ پرانے لوگ ہیں اور کچھ نئے ہمارے پاس آ رہے ہیں یہ تمام زائرین نہیں ہیں جنہوں نے زائرین سے رابطہ کیا ہے وہ بھی اس میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی سی کوئٹہ نے قرنطینہ سینٹر کا ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرغون کے ہمراہ دورے کے موقع پر کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: حشدالشعبی پر امریکی حملہ عراق کی قومی حاکمیت کے خلاف ہے۔ محمد الحلبوسی

ڈی سی کوئٹہ میجر (ر) اورنگزیب بادینی نے کہا کہ یہ جو بات پھیلائی جا رہی ہے کہ 1864 لوگ زائرین ہیں بلکل 1864 لوگ ہیں مگر ان میں 414 لوگ وہ ہیں جن کا تعلق بلوچستان سے ہے ان کو مزید قرنطینہ سینٹر میں رکھیں گے احتیاط کے طور پر حالانکہ یہ لوگ اپنا دورانیہ مکمل کر چکے ہیں مگر اس لیئے رکھا گیا ہے اگر کوئ ایسا کیس سامنے آئے تو اسے فوری طور پر علاج کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ ساجد علی نقوی کا کرپشن کیس میں گرفتار جنگ و جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہاکہ کوئٹہ والوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ تمام لوگ بلوچستان کے ہیں یہ کسی خاص کمیونٹی سے نہیں ہیں اس میں مختلف لوگ شامل ہیں کہا جاتا ہے دوسرے صوبے کے لوگوں کو یہاں نہ رکھا جائے تو اس میں کیا برائی ہے ہم مسلمان ہیں ہمیں انکی مدد کرنی چایئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button