دنیا

سعودی عرب سے آنے والے بھارتی شہری کورونا وائرس سے موت

شیعت نیوز: بھارت میں 75 افراد کورونا سے متاثر ہوئے اور کورونا وائرس سے پہلے بھارتی شہری کی ہلاکت کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے گلبرگہ میں گزشتہ دنوں 76 سالہ قاضی محمد حسین صدیقی کی موت ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں G20 اجلاس کورونا وائرس کی بھینٹ چڑھ گیا

بھارتی شہری قاضی محمد حسین صدیقی 29 فروری کو سعودی عرب سے لوٹے تھے۔ انتقال سے قبل ان کے خون کے نمونے لیے گئے تھے اور لیب نے رپورٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس ، عوام حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیرپر عمل کریں ، قاضی نیاز نقوی

محمد حسین صدیقی کے اہل خانہ سمیت 43 افراد کو ابھی بھی آئسولیٹڈ رکھا گی اہے۔ گلبرگہ ڈی سی بی شرت نے کی تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس سے ملک میں پہلی موت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا بھر میں 1لاکھ 30ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

بھارت میں کورونا وائرس کے 14 نئے کیس سامنے آنے کے بعد ، متاثرہ افراد کی تعداد 75 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کوروناوائرس کا خدشہ، 1900زائرین قرنطینہ مکمل کرکےتفتان بارڈر سے کوئٹہ روانہ

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 75 افراد میں سے 17 غیر ملکی شہری ہیں جن میں 16 اطالوی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button