اہم ترین خبریںپاکستان

کوروناوائرس کا خدشہ، 1900زائرین قرنطینہ مکمل کرکےتفتان بارڈر سے کوئٹہ روانہ

ذرائع کے مطابق زائرین کو 6 مقامات پر تقسیم کیا گیا ہے،ابھی تفتان بارڈر پر موجود زائرین کی تعداد تقریباً 2540 ہے۔

شیعت نیوز: 1900زائرین جو کہ بلترتیب 25،26،اور 27 فروری کو ایران سےپاکستان میں داخل ہوئےکورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر اپنا 14 دن کا قرنطینہ مکمل کرکے آج صبح کانوائے کی صورت میں تفتان بارڈر سے کوئٹہ کی طرف روانہ ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ خواتین کا حق وراثت ، علامہ سید افتخار حسین نقوی کی سفارشات قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے منظورکرلیں

تفتان بارڈر پر کمشنردرخشان ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر چاغی، ڈی ایچ او ہیلتھ دالبدین، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اور تمام ڈویژن کے عہدیدار 24 گھنٹے موجود ہیں جبکہ PDMA کی جانب سے قرنطینہ مکمل کرنے والے زائرین کو انکے صوبوں تک پہنچانے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی پاک فوج کو کورونا وائرس کے خلاف قومی کوششوں میں بھرپورمددکی ہدایت

ذرائع کے مطابق زائرین کو 6 مقامات پر تقسیم کیا گیا ہے،ابھی تفتان بارڈر پر موجود زائرین کی تعداد تقریباً 2540 ہے۔ تفتان بارڈر پر میڈیکل کیلئے آرمی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ، PDMA کی ٹیمیں موجود ہیں جو کہ زائرین کا وقتََافوقتاً معائنہ کر رہے ہیں اور زائرین کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ہینڈ واش اور سینیٹائزرز تقسیم کر رہے ہیں جبکہ زائرین کو کروناوائرس کے علاوہ دیگر ادویات مہیا نہیں کی جا رہی۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کو کرونا وائرس کی کلیئرنس کے باجود سکھر منتقل کرنے کی مذمت کرتے ہیں، علامہ ناظرعباس تقوی

ذرائع کا کہناہے کہ انتظامیہ زائرین کو 3 وقت کا کھانا مہیا کر رہے ہیں ،تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے زائرین کو کھانا وقت پر مہیا نہیں ہو رہااور زائرین کے کیمپوں میں صفائی کے انتظامات ناقص ہیں۔واضح رہے کہ ایران سے آنے والے ہرزائر کو کم از کم 14 سے 16 دن تفتان بارڈر پر قرنطینہ میں مکمل کرنے ہیں۔

 

مماثل خبر

یہ خبرلازمی پڑھیں:امریکی بائیولوجیکل حملہ، آیت اللہ خامنہ ای کا مسلح افواج کو بھرپور انداز سے مقابلے کا حکم

 

متعلقہ مضامین

Back to top button