اہم ترین خبریںپاکستان

بارڈر پر خیموں اور عارضی قیام گاہوں میں موجود زائرین کسمپرسی کی حالت میں ہیں،علامہ عارف واحدی

اُنہوں نے کہا کہ پاک ایران بارڈر پر بزنس ویزہ کے حامل افراد کی ایران آمدورفت پر کوئی میڈیکل چیک اپ ہورہا ہے نہ ہی اُنہیں بارڈر پر قرنطینہ میں رکھا جارہا ہے

شیعت نیوز: علامہ عارف واحدی نے کہاکہ کورونا وائرس عالمی وبا بن چکا ہے، اس وائرس کا مقابلہ تمام ممالک کو مل کر کرنا ہوگا۔ صورتحال سے نمٹنے کے میکنزم کو موثر اور بہتر بنایا جائے اور عوام کو وائرس کے خطرات سے آگاہ کیا جائے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کے بیان کے مطابق روایتی انداز سے ہٹ کر سنجیدہ کاوشیں وقت کی ضرورت ہے، افسوس کہ تفتان بارڈر پر جن منظم ہنگامی اقدامات کی ضرورت تھی ابھی تک وہ نہیں اُٹھائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف کی پاک فوج کو کورونا وائرس کے خلاف قومی کوششوں میں بھرپورمددکی ہدایت

اِن خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے ملک میں پھیلتے وائرس اور تفتان بارڈر کی تازہ صورتحال پر ذمہ داران کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ خواتین کا حق وراثت ، علامہ سید افتخار حسین نقوی کی سفارشات قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے منظورکرلیں

ان کا کہنا تھا کہ بارڈر پر خیموں اور عارضی قیام گاہوں میں موجود زائرین کسمپرسی کی حالت میں ہیں، رضائیوں کی قلت ہے، ٹوائلٹس تنگ، نامناسب اور تعداد میں کم ہیں۔ مثال کے طور پر 270 افراد کیلئے صرف 4 ٹوائلٹس ہیں اور کچھ افراد کو تو گیراج میں ٹھہرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شونٹرپاس منصوبہ، اسلامی تحریک کے رکن کیپٹن (ر)سکندر کی قراردادجی بی اسمبلی سے منظور

علامہ عارف واحدی نے مزید کہا کہ علامہ ساجد نقوی کی ہدایت پر صدر مملکت سمیت اہم وزراء اور ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور پیغامات پہنچائے کہ زائرین کے مسائل کے قابل قبول اور مناسب حل کیلئے روایتی انداز سے ہٹ کر سنجیدہ کوششوں کی اشد ضرورت ہے، جس سے آسانیاں پیدا کی جاسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ عارف واحدی کی جانب سے چیئرمین واراکین اسلامی نظریاتی کونسل کو نہج البلاغہ کا ہدیہ

اُنہوں نے کہا کہ پاک ایران بارڈر پر بزنس ویزہ کے حامل افراد کی ایران آمدورفت پر کوئی میڈیکل چیک اپ ہورہا ہے نہ ہی اُنہیں بارڈر پر قرنطینہ میں رکھا جارہا ہے، نیز غیرقانونی افراد کی ایران و پاکستان آمدورفت بھی پہلے کی طرح جاری و ساری ہے جبکہ زائرین کو روک رکھا ہے اور ان کی روانگی کا پروگرام بھی نہیں دیا جا رہا، یہ دہرا معیار اور امتیاز، خلاف آئین و قانون ہے، جس کا تدارک ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولیعہدمحمد بن سلمان کی دبئی کی 11سالہ شہزادی کیساتھ زبردستی شادی کی کوشش کا تہلکہ خیز انکشاف

علامہ عارف واحدی نے کہا کہ تفتان بارڈر سمیت تمام ایئرپورٹس پر انتظامات کو مزید وائرس پروف بنایا جائے، وبا سے نمٹنے کے میکنزم کو موثر اور بہتر بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button