مشرق وسطی

کورونا وائرس: کویت میں تمام دفاتر ، تعلیمی ادارے اور بینک بند کرنے کا فیصلہ

شیعت نیوز: کویت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تمام کمرشل پروازیں معطل کردی ہیں جبکہ دفاتر اور اسکول کالجز بند کردیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عرب ویب سائٹ کے مطابق حکومت کویت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر بدھ کو کئی نئے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی ماہرین نے کورونا کا پتہ لگانے والا تھرمل کیمرہ تیار کر لیا

ان اقدامات کے تحت جمعہ 13 مارچ سے کویت آنے جانے والی تمام کمرشل پروازیں تا اطلاع ثانی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایئر کارگو، کویتی اور ان کے رشتے دار پروازوں کی بندش کے فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

حکومت کویت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 13 مارچ سے تمام سرکاری اور نجی دفاتر 2 ہفتے کے لیے بند رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ریستورانوں، قہوہ خانوں اور شاپنگ سینٹرز آنے جانے اور لوگوں کے اجتماع کی ممانعت کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس نے اٹلی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، یورپی یونین کا ہنگامی اجلاس طلب

کویت میں تمام بینک اور ان کی شاخیں بھی جمعرات سے 29 مارچ تک بند کردی گئی ہیں، بینک سروسز آن لائن دستیاب رہیں گی۔ کویتی اسٹاک مارکیٹ بھی 2 ہفتے کے لیے بند کردی گئی ہے۔

کویتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کویت میں مزید 3 کورونا کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔

کویتی وزارت صحت کے مطابق کویت میں جن 3 مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button