عراق

جہاں داعش کے عناصر روپوش ہیں، وہیں امریکی فوجی تعینات ہیں۔ حشد الشعبی

شیعت نیوز: عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ عراق میں داعش کے عناصر ان جگہوں پر روپوش ہیں جہاں امریکی فوجی تعینات ہیں۔

حشد الشعبی کے ایک سینیئر کمانڈر علی الحسینی نے داعش کی حمایت میں امریکی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی دہشت گرد فوج داعش کی حمایت کررہی ہے اور وہ انکے لئے کسی قسم کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد فراہم کرنے سے گریز نہیں کرتی۔

دوسری جانب صوبہ دیالہ میں دہشت گرد گروہ داعشی عناصر کے حملے میں حشد الشعبی کا ایک کمانڈر شہید جبکہ کئی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حشد الشعبی نے دیالہ صوبے میں داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے

دوسری طرف عراقی فوج نے ملک کے تین شمال مشرقی صوبوں میں فضائی آپریشن کرکے دسیوں داعشی عناصر کو ہلاک کردیا ۔

عراق کے سیکورٹی ذرائع نے خبردی ہے کہ بغداد کے شمال میں واقع حمرین پہاڑیوں پر عراقی فورس نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی اور داعش کے عناصر کا تعاقب جاری رکھتے ہوئے عراقی فضائیہ کی ہم آہنگی سے صوبہ کرکوک کے شہر مخمور کے جنوب میں ان کے خلاف فضائی آپریشن کیا۔ ان فضائی حملوں میں دہشت گردوں کی نو سرنگیں تباہ ہوگئیں۔

قابل ذکر ہے کہ عراقی فورسز ملک میں داعش کے باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضا کار فورس حشدا لشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کے کاررواں پر امریکی دہشت گردوں کے حملے کے بعد عراقی پارلیمنٹ ملک سے دہشت گرد امریکی فوج کے انخلا کا بل پاس کرچکی ہے اور عراقی عوام اور حکام امریکہ سے اپنے دہشت گردوں کو فوری طور پر واپس بلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button