پاکستان کی اہم خبریں

یہ تاثرسراسرغلط ہے کہ کورونا وائرس کے تمام مریضوں کا تعلق صرف کراچی یا سندھ سے ہے، ناصرشاہ

انہوں نے بتایا کہ تفتان سرحد سے 8 ہزار کے قریب لوگ پاکستان آئے ہیں، ان میں سے 1500 سندھ میں اور باقی دیگر صوبوں میں گئے ہیں

شیعت نیوز: سندھ حکومت نے صرف کراچی یا سندھ سے کورونا کے مریض سامنے آنے کا تاثر مسترد کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ناصر شاہ نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کورونا کے تمام مریض صرف کراچی یا سندھ میں ہی ہیں بلکہ یہ اس لئے سامنے آرہے ہیں کہ سندھ حکومت نے اسے بہت سنجیدگی سے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نہج البلاغہ معرفت مولاعلیؑ کاذریعہ اور انکی عظمت پر بہترین سند بھی ہے،علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے بتایا کہ تفتان سرحد سے 8 ہزار کے قریب لوگ پاکستان آئے ہیں، ان میں سے 1500 سندھ میں اور باقی دیگر صوبوں میں گئے ہیں۔ ناصر شاہ نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت نے تمام 1500 افراد سے رابطہ کرکے ان کا ڈیٹا لیا اور چیکنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں امتحانات وقت پر ہوں گے، اسکول بند کرنے پر سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عراق میں داعش کا اپنے ہی اتحادی امریکی فوجیوں پر حملہ، 2 اہلکار واصل جہنم

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اب تک 4 ہزار ہلاکتیں رپورٹ کی جاچکی ہیں۔

 

مماثل خبریں

یہ خبربھی پڑھیں: تفتان بارڈر پر قائم قرنطینہ میں زائرین کی مشکلات کو حل کیا جائے،علامہ ساجد نقوی

یہ خبربھی پڑھیں: تفتان بارڈر پر قائم قرنطینہ میں زائرین کی مشکلات کو حل کیا جائے،علامہ ساجد نقوی

یہ خبربھی پڑھیں: زائرین کو کرونا وائرس کی کلیئرنس کے باجود سکھر منتقل کرنے کی مذمت کرتے ہیں، علامہ ناظرعباس تقوی

 

متعلقہ مضامین

Back to top button