ایران

محمد جواد ظریف کی بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی مذمت

شیعت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف منظم یافتہ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران صدیوں سے بھارت کا دوست رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد جواد ظریف نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایران، بھارت میں مسلمانوں کے خلاف منظم یافتہ تشدد کی نئی لہر کی مذمت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت مسلمانوں پرجارحیت اور وحشیانہ تشدد اب انتہاء کو پہنچ چکا ہے،علامہ حسن ظفرنقوی

ظریف نے مزید کہا کہ ہم بھارتی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام بھارتی شہریوں کی خوشحالی کو یقینی بنائے اور اس بے ہودہ قتل و غارت گری کو جاری نہ رہنے دیں۔ آگے کا راستہ مکالمہ اور قانون کی حکمرانی پر مبنی ہونا چاہئے۔

محمد جواد ظریف نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام بھارتی شہریوں کی خوشحالی کو یقینی بنائیں اور قتل و غارت گری کو جاری نہ رہنے دیں۔ اور معاملات کو آئین، گفتگو اور مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کریں۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت میں مسلم کش فسادات کا نوٹس لیں،علامہ سبطین سبزواری

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی اداروں، یورپی ممالک، اہم شخصیات اور مسلمانوں نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے مسلمان اقلیتوں کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے،انسانی حقوق کا احترام اور عالمی قوانین کی پاسداری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے دارالحکومت دہلی میں اب تک مسلمانوں کے خلاف تشدد اور کشیدگی میں 46 سے زائد افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button