اہم ترین خبریںپاکستان

ایران میں ہزاروں زائرین مشکلات کاشکار، وزیر اعظم عمران خان سے مددکی اپیل

تہران و مشہد میں موجود پاکستان کا سفارتی عملہ زائرین کہ مسائل کو حل کرنے میں ناکام دیکھائی دیتا ہے ۔

شیعت نیوز: ایران میں گذشتہ 20 روز سے پھنسے ہزاروں پاکستانی زائرین حکومت پاکستان کی توجہ کہ منتظر ہیں، زائرین میں سے اکثر کےویزے کی میعاد یا تو ختم ہوچکی ہے یا ختم ہونے کو ہے لیکن تہران و مشہد میں موجود پاکستان کا سفارتی عملہ زائرین کہ مسائل کو حل کرنے میں ناکام دیکھائی دیتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کاترک افواج سے شامی اور ترک عوام کے مفادات کیلئے حکمت و سمجھداری سے کام لینے کا مطالبہ

گوکہ زائرین کی ایک بڑی تعداد براستہ زمین تافتان کہ ذریعہ پاکستان داخل ہورہی ہے جہاں زائرین کہ لیے موجود “ پاکستان ہاؤس “ عدم سہولیات کہ سبب مسائل کا سبب بن رہا ہے وہیں ہزروں زائرین اسوقت بھی ہوائی سروس کی بحالی کہ منتظر ہیںتاکہ براستہ ہوائی جہاز وطن واپس اسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہید قائدؒ وشہید ڈاکٹر ؒ کے رفیق ،جبری لاپتہ انجینئر ممتاز حسین رضوی 2سال بعد بازیاب

زائرین کا کہنا ہے کہ سفر کی مدت میں طوالت کہ سبب جہاں انکے ویزہ ختم ہوچکے ہیں وہیں انکے پاس اب دیار غیر میں قیام کےلیے موجود زاد راہ بھی ختم ہونے کو ہے لیکن پاکستان کا سفارتی عملہ زائرین کی مشکلات کو حل کرنے کی بجائے انکو کسی بھی قسم کا جواب نہیں دے رہا۔

یہ بھی پڑھیں: اب تک ایران سے واپس آنے والے زائرین میں کرونا وائرس کی علامات نہیں پائی گئیں، ترجمان سندھ حکومت

ایران میں پھنسے ہزاروں پاکستانی زائرین کا وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ انکو وطن واپس لانے کہ لیے خصوصی پروازیں چلائی جائیں تاکہ ایران میں پھنسے ہزاروں پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی یقینی ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button