اہم ترین خبریںپاکستان

ایام سعید رجب المرجب کی خوشیاں دوبالا،مزید 3شیعہ لاپتہ عزاداربازیاب

الحمد اللہ طویل اور مربوط جدوجہد کی بدولت اسیران ملت جعفریہ کی بازیابی کا سلسلہ شروع ہوچکاہے، آج صبح ہی معروف شیعہ قومی شخصیت انجینئر ممتازحسین رضوی کو اسلام آباد میں ان کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے

شیعت نیوز: اہل خانہ جبری شیعہ گمشدگان،جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مِسنگ پرسنز کمیٹی اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی مربوط اور باہدف اور مسلسل کوششوں کی بدولت ایام سعید رجب المرجب میں مزید تین شیعہ جبری گمشدگان بازیاب ہوکر اپنے اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں، بازیاب ہونے والے شیعہ جبری گمشدگان میں ذوالفقار شہانی (بھکر)، مرید عباس یزدانی (ڈیرہ غازی خان)اوڈاکٹر احسن اشفاق (بھکر)شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: شہید قائدؒ وشہید ڈاکٹر ؒ کے رفیق ،جبری لاپتہ انجینئر ممتاز حسین رضوی 2سال بعد بازیاب

تفصیلات کے مطابق ایام سعید رجب المرجب میں ملت جعفریہ پاکستان کی خوشیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ،گذشتہ کئی برسوں سے لاپتہ مزید 3شیعہ عزادربازیاب ہوکر خیریت سے اپنے اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں، ذوالفقار شہانی (بھکر)2 سال 7 ماہ ،مرید عباس یزدانی (ڈیرہ غازی خان)3 سال 2 ماہ اور ڈاکٹر احسن اشفاق تقریباً 2 برس کی جبری گمشدگی کے بعد آج بازیاب ہوکر واپس پہنچ گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: اب تک ایران سے واپس آنے والے زائرین میں کرونا وائرس کی علامات نہیں پائی گئیں، ترجمان سندھ حکومت

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں سے درجنوں شیعہ جوان، علماءاور فعال قومی شخصیات کئی کئی برسوںسے جبری گمشدگیوں کا شکارہیں،جن کی بازیابی کے لئے خانوادہ اسیران ملت جعفریہ ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی فارشیعہ مسنگ پرسنز اور سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ہر فورم پر صدائے حق بلند کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس جیسی بلاؤں کے پھیلنے کی وجہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہے، علامہ قاضی نیاز حسین نقوی

الحمد اللہ طویل اور مربوط جدوجہد کی بدولت اسیران ملت جعفریہ کی بازیابی کا سلسلہ شروع ہوچکاہے، آج صبح ہی معروف شیعہ قومی شخصیت انجینئر ممتازحسین رضوی کو اسلام آباد میں ان کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے، امید ہے کہ تمام جبری گمشدگان جلد ازجلد بازیاب ہوں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button