دنیا

روس سلامتی کونسل میں ایران کیخلاف پابندیوں کی مخالفت کرے گا۔ میخائل بوگدانوف

شیعت نیوز: روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے کہا کہ روس سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کیے جانے کی مخالفت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ روس ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو غیر قانونی سمجھتا ہے۔ میخائل بوگدانوف نے ایران کے ساتھ تعاون کو بنیاد بنا کر دنیا کے بعض ملکوں پر عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض ممالک اقوام متحدہ کو ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں جو انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایٹمی معاہدے کے اجلاس کے بعد کشیدگی میں کمی آنے کی امید ہے۔ روس

دوسری طرف روس کی پارلیمنٹ دوما کے عالمی امور کے کمیشن کے سربراہ نے ایران کے میزائلی پروگرام کی حمایت کرنے پر 4 ملکوں کے خلاف امریکی پابندی کوغیر قانونی قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس کی پارلیمنٹ دوما کے عالمی امور کے کمیشن کے سربراہ لئونیڈ سلوٹسکی Leonid Slutsky نے ایران مخالف امریکی پابندیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ روس، چین، ترکی اور عراق کے اداروں یا 13 حکام اور عہدیداروں کے خلاف امریکی پابندیوں کی وجہ یہ ہے کہ ان ممالک نے ایران کے میزائلی پروگرام کی حمایت کی اور امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران سے معاونت، چین، ترکی، روس اور عراق کی کمپنیوں پر پابندیاں

امریکہ نے مئی 2018 میں ایٹمی معاہدے سے غیر قانونی طور پر نکلنے کے بعد تہران پر دباو بڑھانے کے مقصد سے ایران پر سخت ترین پابندیاں عائد کیں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے منگل کے روز ایران کے ساتھ تعاون کرنے والے تیرہ افراد اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا اعلان کیا تھا، ان افراد اور کمپنیوں کا تعلق، چین، عراق، روس اور ترکی سے بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button