دنیا

ایران سے معاونت، چین، ترکی، روس اور عراق کی کمپنیوں پر پابندیاں

شیعت نیوز: امریکہ نے ایران کے میزائل پروگرم میں تعاون کے الزام میں روس، چین، عراق اور ترکی سے تعلق رکھنے والے تیرہ افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن نے ایران کے میزائل پروگرام کی حمایت کی بنا پر روس، چین، عراق اور ترکی سے تعلق رکھنے والے تیرہ افراد اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی عوام امریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے۔ صدر حسن روحانی

پومپیو نے دعوی کیا کہ یہ پابندیاں ، ایران شمالی کوریا اور شام سے متعلق امریکی قانون کے تحت عائد کی گئی ہیں۔

امریکہ نے ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے غیر قانونی طور پر علیحدگی اختیار کرنے کے بعد تہران کو دباؤ میں لینے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگادیا ہے تاہم اسے ناکامی کا منھ دیکھنا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button