اہم ترین خبریںپاکستان

سندھ کے بعض اضلاع میں کالعدم تکفیری گروہ کے جلسے مذہبی منافرت کو ہوا دے رہے ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

حکومت کالعدم تنظیموں کی نفرت انگیز سرگرمیوں کو روکے۔

شیعت نیوز: علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اتحاد وہ مقدس ہوتا ہے جس کے اہداف مقدس ہوں۔ ملت جعفریہ کو عظیم الہی اھداف کے لئے متحد ہونا چاہئے قرآن کریم نے امت مسلمہ کو اللہ کی رسی پر اتحاد کی دعوت دی ہے۔ وہ اتحاد مقدس نہیں ہوتے جن کے اھداف نا مقدس ہوں لہذا کفن چوروں کے اتحاد کو مقدس نہیں کہا جاسکتا جس طرح آج 39 ملکی نام نہاد فوج یمن کے مظلوم مسلمانوں کے خلاف متحد ہو کر حملہ آور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پاکستان قطعی طور پر زائرین پر پابندی نہیں لگارہی، وقتی طورپر احتیاط کریں،وفاقی وزیرمذہبی امور

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نےمرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں ضلع جیکب آباد کی تمام شیعہ تنظیموں اداروں اور ماتمی انجمنوں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نےکہا کہ آج پوری دنیا میں تشیع نائب امام ولی فقیہ رھبر حضرت آقا سید علی خامنہ ای کی اطاعت پر متحد ہے جو دنیا بھر کے یزیدیوں کے مقابل سینہ سپر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے یوم مادر سیمینارکا لاہور چیمبرآف کامرس میں انعقاد، بیگم گورنر پنجاب کی شرکت

علامہ مقصود علی ڈومکی نےکہا کہ کشمیر کا مسئلہ ٹرمپ کی ثالثی سے حل نہیں ہوگا۔ بلکہ امت مسلمہ متحد ہو کر کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے حق میں آواز بلند کرے۔ پاکستان کشمیر کی آزادی کی حمایت میں دنیا بھر کے مسلمان علماء اکابرین اور سیاسی زعماء کی عالمی کانفرنس بلائے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والا گومل یونیورسٹی شعبہ اسلامیات کا دیوبندی چیئرمین مولوی صلاح الدین گرفتار

انہوں نےکہا کہ کالعدم تکفیری گروہ کی سرگرمیوں پر ہمیں تشویش ہے سندھ کے بعض اضلاع میں کالعدم تکفیری گروہ کے جلسے مذہبی منافرت کو ہوا دے رہے ہیں حکومت کالعدم تنظیموں کی نفرت انگیز سرگرمیوں کو روکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button