اہم ترین خبریںپاکستان

غریب کا جینا مشکل ہو گیا ہے، حکومت ساری توجہ مہنگائی کم کرنے پر مرکوز کرے،علامہ اقتدارنقوی

علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ اچھی جمہوریت کے قیام اور عوام کو ملکی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے بلدیاتی اداروں کا قیام ناگزیر ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ غریب کا جینا مشکل ہو گیا ہے، حکومت ساری توجہ مہنگائی کم کرنے پر مرکوز کرے، عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی سہولتیں دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، کسی بھی ملک کے عوام کا خوشحال ہونا اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کی دلیل ہے، اب محض بیانات نہیں عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جن دہشتگردوں کو جیل میں ہوناچاہئے تھا وہ لال مسجدپرقبضہ کیئےبیٹھےہیں، معصوم شاہ

انہوں نے کہا کہہ انتہا پسندی، فرقہ واریت، بے روزگاری، لاء اینڈ آرڈر سرفہرست ایشوز ہیں، جب تک حکومت عوام کو مہنگائی کے گرداب سے نکالنے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات نہیں کرے گی تب تک عام آدمی کی سانسوں پر لگی گرہ نہیں کھلے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی سازشوں کے توڑکیلئےبہترین آپشن اسلامی بلاک کی تشکیل ہے،پیر اعجاز احمد ہاشمی

علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ اچھی جمہوریت کے قیام اور عوام کو ملکی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے بلدیاتی اداروں کا قیام ناگزیر ہے، مجلس وحدت مسلمین کا روز اول سے یہ موقف ہے کہ گراس روٹ لیول تک منتخب حکومت اور عوامی نمائندے ہونے چاہئیں، جب تک تحصیل اور یونین کونسل سطح پر مالی و انتظامی اختیارات منتقل نہیں کیے جاتے، اس وقت تک جمہوریت کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی اتحادیوں کے ہاتھوں تین ہزار سے زائد افغان شہری مارے گئے۔ اقوام متحدہ

انہوں نے مزید کہاکہ پسماندگی کے خاتمے اور بنیادی سہولیات کی وسیع تر فراہمی کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو بلدیاتی اداروں کے ذریعے عملی شکل دینا ہوگی۔ لاقانونیت کے خاتمے، سستے اور فوری انصاف کی فراہمی، بدعنوانی کے ناسور کا خاتمہ صرف گفتگو اور بیانات تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ اس کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کو یقینی بنانا ہو گا تاکہ فلاحی ریاست کے تصور کو صحیح معنوں میں عملی شکل دی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button