حکومت کو پاکستانی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے امریکی اثر و رسوخ سے نکلنا ہوگا، علامہ احمد اقبال
شیعت نیوز: علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ حکومت کو پاکستانی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے امریکی اثر و رسوخ سے نکلنا ہوگا، لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہا ہے، مودی سرکار نے کشمیر میں مظالم کی سیاہ تاریخ رقم کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سازشوں کے توڑکیلئےبہترین آپشن اسلامی بلاک کی تشکیل ہے،پیر اعجاز احمد ہاشمی
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے پشاور میں ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے دو روزہ شوریٰ اجلاس سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں ہمارے پرامن اور شریف شہریوں کو شیڈول فورتھ میں ڈالنا سراسر زیادتی ہے۔ پنجاب اور سندھ کے بعد خیبر پختونخوا میں آئے روز نوجوانوں کو لاپتہ کردیا جانا انتہائی تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اصغریہ آرگنائزیشن کا 33 واں مرکزی کنونشن 27 مارچ سے بھٹ شاہ میں منعقد ہوگا، غلام رضا جعفری
اگر کوئی شخص ریاست مخالف سرگرمی میں ملوث ہے تو اسے منظرعام پر لایا جائے۔ اس طرح لاپتہ کرنے کا پاکستان کا قانون اجازت نہیں دیتا۔
علامہ احمد اقبال نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان امریکی اشاروں پر چلنے کی بجائے ملکی مفادات میں فیصلے کرے اور پالیسی بنائے۔ پاکستان کے عوام کو ہرگز امریکی دوستی قبول نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمانی انتخابات میں بھرپور شرکت پر رہبر انقلاب اسلامی کا ایرانی عوام کا تہہ دل سے شکریہ
انہوں نے کشمیر کی صورتحال پر کہا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ حکومت مسئلہ کشمیر کو پس پشت نہ ڈالے اور کشمیر کے مسئلہ پر عملی اقدامات کرے۔
مماثل خبریں
یہ خبرلازمی پڑھیں: امریکی سازشوں کے توڑکیلئےبہترین آپشن اسلامی بلاک کی تشکیل ہے،پیر اعجاز احمد ہاشمی
یہ خبرلازمی پڑھیں: موجودہ حکومت غربت مٹاؤ کی بجائے غریب مٹاؤ پالیسی پر گامزن ہے،علامہ احمد اقبال رضوی







