اصغریہ آرگنائزیشن کا 33 واں مرکزی کنونشن 27 مارچ سے بھٹ شاہ میں منعقد ہوگا، غلام رضا جعفری

24 فروری, 2020 16:25

شیعت نیوز: انجینئر غلام رضا جعفری نے کہا ہے کہ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان واصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کا 33 واں سالانہ 3 روزہ مرکزی کنونشن بعنوان’’ ناصرانِ امام مہدی عج و یوم حسینؑ‘‘ 27 مارچ 2020 بروز جمعہ سے ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں بزرگ عالم دین، شہید قائدؒ کے باوفا ساتھی حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ آقائے حیدر علی جوادی حفظہ اللہ کی زیر صدارت منعقد ہورہا ہےجس میں سندھ بھر سے اصغریہ کےکارکن بھرپور شرکت کریں گےکنونشن سے ملک بھر کے جیدعلماء کرام ودانشور حضرات مختلف موضوعات پر دروس دیں گےکنونشن کے آخری روز 29 مارچ بروز اتوار کو یوم حسین ؑ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نئے میر کارواں کا اعلان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمانی انتخابات میں بھرپور شرکت پر رہبر انقلاب اسلامی کا ایرانی عوام کا تہہ دل سے شکریہ

چیئرمین کنونشن انجینئر غلام رضا جعفری (رکن نگہبان کائونسل اصغریہ) نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ عالمی استعماری، صہیونی اور سفیانی قوتیں مشرق وسطیٰ سمیت وطن عزیز پاکستان میں لڑاو اور تقسیم کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ،جن کا بنیادی ہدف منتقم خون حسینؑ، منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی عج کے ظہور پرنور کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا اور ان کے ظہور کیلئے زمینہ سازی کرنے والی حقیقی اسلامی قوتوں کے خلاف مکروہ سازشیں کرنا ہے تاکہ امام مہدی کے ظہور کو روکا جائے، جو کہ مکہ معظمہ سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حساس ادارے کی کاروائی ، کالعدم سپاہ صحابہ مفتی ابرار گروپ کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

غلام رضا جعفری نے مزید کہا کہ محب وطن ملت تشیع تمام تر ظلم و ستم سہنے اور ہزاروں قیمتی ترین شہداءدینے کے باوجود پاکستان کو امریکا، اسرائیل اور ان کی غلام عرب بادشاہتوں کے چنگل سے نکالنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، امریکا، اسرائیل، بھارت اور عرب بادشاہتوں کی ناپاک سازشوں کو ناکام بناتے رہے گی۔

4:31 شام مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔