اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج کا سعودی فوجی چھاؤنیوں پر بیلیسٹک میزائل فائر

شیعت نیوز: یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جمعے ایک بار پھر سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اس ملک کی فوجی چھاؤنیوں کو بیلیسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے سعودی چھاؤنیوں پر بیلیسٹک میزائل فائر کئے ہیں اور یہ میزائل صنعا سے سعودی شہروں کی جانب فائر کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج کی کارروائی، سعودی حکام کی جنگی طیارے کو مار گرانے کی تصدیق

سعودی خبر رساں ایجنسی نے نشانہ بننے والے سعودی شہروں کا نام بتائے بغیر دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کے میزائلی دفاعی سسٹم نے کئی میزائلوں کو مار گرایا ہے۔

یمن کی تحریک انصار اللہ نے گذشتہ سنیچر کو شمالی یمن کے الجوف صوبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے سعودی اتحاد کا ایک ٹورناڈو جنگی طیارہ مار گرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : آپریشن رد الفساد کسی خاص نسل یا گروپ کیخلاف نہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملے کر رہا ہے۔

یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب عرب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔چوالیس ماہ سے جاری سعودی جارحیت اور محاصرے کی وجہ سے سولہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

عالمی تنظیموں اور اداروں کی رپورٹوں کے مطابق اس وقت یمن کی ایک چوتھائی آبادی کو شدید ترین قحط کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button