اہم ترین خبریںپاکستان

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے200روز مکمل، سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار مذمت

مقبوضہ وادی میں بزرگوں،جوانوں، بچوں اور خواتین کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانا بھارتی فوج کا معمول بن چکا ہے۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے کئے گئے محاصرے کے 200 روز پورے ہونے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ مقبوضہ وادی میں بزرگوں،جوانوں، بچوں اور خواتین کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانا بھارتی فوج کا معمول بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سخت قوانین ،وزیراعظم عمران خان کے نام سوشل میڈیا تنظیم کا خط،خدمات جاری رکھنا مشکل

انہوں نے کہاکہ اشیائے خورد و نوش کی ترسیل اور مریضوں کے لیے ادویہ کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا کر کے عوام کے لیے مشکلات کھڑی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے وحشیانہ مظالم عالمی ذرائع ابلاغ پر بھی نشر کیے جارہے ہیں جو اقوام عالم کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی جارحیت پر کشمیر کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرزمین مقدس حجاز میں اسلامی اقتدار کی پامالی کا سلسلہ جاری،خواتین اورمردوں کے تاش کے مقابلے

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں عام شہریوں کی نقل و حرکت کو ان کے گھروں تک محدود کرکے یا ظلم و تشدد کا نشانہ بنا کر آزادی کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔کشمیر کی آزادی کی گونج پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔ آج عالمی سطح پر بھی کشمیریوں کے حق میں آواز بلند ہونا شروع ہو گئی ہے جو کشمیری عوام کی فتح کی نوید ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں بسنے والا ہر شہری آزادی کا نڈر سپاہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے غیور عوام امریکی سازشوں کو کبھی کامیاب نھیں ہونے دیں گے، ثروت اعجاز قادری

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی درندگی کشمیری نوجوانوں کے جذبے اور عزم کے راہ کی رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہونے والا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button