امریکی و اسرائیلی ڈیل آف سینچری پاکستانی سینیٹ نے مسترد کردی
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینچری ڈیل کے خلاف یہ بل جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے پیش کیا جسے متفقہ طور پر سینٹ میں پاس کردیا گیا۔

شیعت نیوز: امریکی ڈیل آف سینچری پاکستانی سینیٹ نے مسترد کردی ،پاکستان کے ایوان بالا(سینیٹ) نے ایک بل پاس کر کے ناپاک امریکی و صیہونی منصوبے سینچری ڈیل کو مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: تکفیری ہیکرز کے سائبر حملوں کا خطرہ، حساس اداروں کے افسران میں کھلبلی مچ گئی
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینچری ڈیل کے خلاف یہ بل جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے پیش کیا جسے متفقہ طور پر سینٹ میں پاس کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں زہریلی گیس سے اموات کی شفاف تحقیقات کے بعد حقائق منظرعام پر لائے جائیں، علامہ ساجد نقوی
پاکستانی سینیٹرز نے امریکہ و صیہونی حکومت کے تیار کردہ ناپاک منصوبے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کو صیہونی ریاست کا دارالحکومت قراردیئے جانے کا مطلب یہ ہے کہ صیہونی ٹولہ فلسطینی عوام کے ابتدائی حقوق کو بھی نظر انداز کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی حملہ، جہاد اسلامی فلسطین کے مرکز پر بمباری
پاکستانی سینیٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کے سلسلے میں مؤثر اقدامات عمل میں لانے کے لئے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں: واہگہ بارڈر خود کش حملہ کیس کے 3 تکفیری سہولت کاروں کو 5،5 بار سزائے موت کا حکم
واضح رہے کہ ڈیل آف سینچری وہ ناپاک منصوبہ ہے جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے صیہونی ساتھی نیتن یاہو اور بعض رجعت پسند ممالک کے ساتھ مل کر تیار کیا اور اٹھائیس جنوری کو وائٹ ہاوس میں اس شیطانی منصوبے کی رونمائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں شہید کردیا
اس ناپاک منصوبے کا مقصد ارضِ فلسطین سے متعلق تمام تر اقدار کو پامال کرنا ، فلسطین کی سرزمین کو مسلمانوں پر مزید تنگ کرنا اور قبلہ اوّل کے دروازے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے امت مسلمہ پربندکرنا ہے ۔