اہم ترین خبریںایران

عین الاسد پر ایرانی میزائلی حملے نے امریکہ کی طاقت کا توازن دربرہم کردیا۔ جنرل سلامی

شیعت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ عراق میں عین الاسد امریکی فوجی اڈے پر ایران کے میزائلی حملے نے دنیا میں واشنگٹن کے اندازوں اور طاقت کے توازن کو دربرہم کردیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ کمانڈر جنرل حسین سلامی نے المیادین ٹی وی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکہ کی عین الاسد فوجی چھاؤنی پر ایران کی میزائلی کارروائی مکمل اور بھرپور اسٹریٹیجک کارروائی نہیں تھی بلکہ امریکی جرائم کے جواب کا آغاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کا عمل جاری ہے گا۔ حسن روحانی

جنرل سلامی نے کہا کہ امریکیوں کو عادت پڑ چکی ہے کہ جس ملک پر بھی چاہیں حملہ کریں اور انھیں کوئی جواب نہ دیا جائے لیکن ایران کا جواب اس بات کا باعث بنا ہے کہ واشنگٹن اپنے اندازوں اور تخمینوں پر نظرثانی کرنے پر مجبور ہو ۔

جنرل حسین سلامی نے عین الاسد امریکی چھاؤنی پر ایران کے حملے کے عالمی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ایک معینہ جغرافیائی نقطے پر جوابی کارروائی کی لیکن اس کا اثر عالمی سطح پر مرتب ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی استکبار کا مقصد جوانوں کو اسلامی نظام سے الگ کرنا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ ایران کا اسٹریٹیجک جواب اس وقت مکمل ہوگا جب آخری امریکی فوجی مغربی ایشیا کے علاقے سے باہر نکل جائے۔

جنرل حسین سلامی نے صیہونی حکومت کوخبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلیوں کے زیرقبضہ تمام علاقے ایران کے نشانے پر ہیں اور صیہونی حکومت ایران کی مسلح افواج کے مقابلے میں امریکہ سے بھی زیادہ حقیر اور کمزور ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button