پاکستان

تکفیری دہشت گردی کا خاتمہ کر رہے ہیں،ڈیرہ کے عوام کو تنہا نھیں چھوڑیں گے، ثناء اللہ عباسی

ڈیرہ اسمٰعیل خان سمیت پورے صوبے میں لازوال قربانیوں کے امن و امان قائم ہو ا ہے

شیعت نیوز :تکفیری دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔ ڈیرہ اسمٰعیل خان سمیت پورے صوبے میں لازوال قربانیوں کے امن و امان قائم ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی بڑی کاروائی، کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کے دودہشتگردہلاک

اطلاعات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان سمیت پورے صوبے سے تکفیری دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نھیں بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کالعدم لشکر جھنگوی کےنشانے پر، دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ

ریجنل پولیس آفس ڈیرہ اسمٰعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثناء اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ڈیرہ میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کیا جانے والا آپریشن کامیابی کیساتھ جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ ڈیرہ سمیت پورے صوبے میں کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعتوں کی کمر توڑ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈسٹرکٹ اسپتال ڈیرہ اسمٰعیل خان سانحے کا زخمی ریحان زیدی 11 سال بعد مقام شھادت پر فائز

ثناء اللہ عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ بڑی قربانیوں کے بعد جیتی ہے، اب ہم کسی بھی قیمت صوبے میں تکفیری دہشتگردوں کو سر اٹھانے نھیں دیں گے۔انھوں نے کہا کہ ڈیرہ پولیس کی جانب سے درجنوں تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار اور کئی دہشتگردوں کو واصل جہنم کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈی آئی خان سینٹرل جیل میں شیعہ اسیر کو بے دردی سے زبح کرنے والا سفاک دہشتگرد گرفتار

اس سے قبل پولیس لائن آمد پر آئی جی پولیس ثناء اللہ عباسی نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کیلئے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button