پاکستان

کراچی یونیورسٹی میں آئی ایس او کے زیراہتمام عظیم الشان یوم مصطفیٰؐ کا انعقاد

معروف نوجوان شاعر اہلبیتؑ میر سجاد میر و دیگر نےبارگاہ رسالتؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا

شیعت نیوز :کراچی یونیورسٹی کے ایڈمن پارکنگ گراؤنڈ میں منعقدہ یوم مصطفیٰؐ میں طلبا و طالبات سمیت معروف نوجوان شاعر اہلبیتؑ میر سجاد میر، معروف نعت خواں ناصر عزیز و دیگر نے بارگاہ رسالتؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں :جناب سیدہ زہراؑ کی عظمت کو جاننے کیلئے محمد و آل محمد ص کی معرفت ضروری ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

اطلاعات کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں منعقدہ یوم مصطفیٰؐ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے کہا کہ سیرت نبویؐ کو اپنی زندگی میں نمونہ عمل بنائیں، یہی نجات کا راستہ ہے، اسلام سلامتی اور محبت کا دین ہے، شدت پسندی اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں :جناب زہرا ؑ نےزخمی بدن کیساتھ سخت اور مشکل حالات کے باوجود ولایت کا دفاع کیا،قاضی نیازحسین نقوی

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالم اسلام کو مزید بیدار ہونے کی ضرورت ہے، تکفیری عناصر اسلام کا جھوٹا چہرہ بنا کر بیش کرتے ہیں۔ڈاکٹر معراج الہدای صدیقی نے کہا کہ ہمیں حضور اکرمؐ کی سنت پر عمل کرکے اسلام اور دین محمدؐ کا بول بالا کرنا ہوگا اور سرکارؐ کی رسالت سے وفاداری کا تقاضا بھی یہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حسینیت کا راستہ حریت، غیرت اور مظلومین کی حمایت کا راستہ ہے،علامہ علی حسین مدنی

مولانا کاظم عباس نقوی نے کہا کہ امت مسلمہ کو حضرت محمد مصطفیٰؐ کی سیرت و تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے عالمی امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی ، ڈاکٹر انور زیدی، پروفیسر ڈاکٹر جمیل کاظمی، ڈاکٹر تنویر عباس، ڈاکٹر جاوید ہاشمی، پروفیسر ثمر سلطانہ، آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس سمیت دیگر اساتذہ اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button