اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی، دوبرس سے جبری لاپتہ شیعہ عزادار تابش عباس زیدی بازیاب، باحفاظت گھر پہنچ گئے

یہ بات بھی واضح رہے کہ گذشتہ دوروز میں کراچی سے تعلق رکھنے والے سلیم حیدرزیدی، کامران حیدرزیدی اور علی رضا کو بھی جھوٹے مقدمات میں ملوث قرار دیکر گرفتاریاں ظاہر کردی گئی ہیں ۔

شیعت نیوز:جوائنٹ ایکشن کمیٹی فارشیعہ مسنگ پرسنز اور اہل خانہ جبری شیعہ گمشدگان کی مسلسل جدوجہدکی بدولت کراچی سے جبری طور پر لاپتہ ایک اور عزادار سید تابش عباس زیدی بازیاب ہوکر باحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: داعشی سہولتکاربرقعہ پوش مفرور ملا عبد العزیز کا پھرسے لال مسجد پر مسلح قبضہ،اہلیہ ام حسان پر مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق2سال 2ماہ قبل جبری طور پر گمشدہ کیئے جانے والے جعفرطیارسوسائٹی ملیر کراچی کے رہائشی شیعہ عزادار سید تابش عباس زیدی کو گذشتہ شب 3بجے ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا، سید تابش عباس زیدی کو 25دسمبر 2017کو ریاستی اداروں نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک برس سے جبری لاپتہ کامران زیدی اور علی رضا بازیاب ، جھوٹے مقدمات میں گرفتاری ظاہر

ذرائع کے مطابق سوا دوسال سے زائد عرصہ گمشدہ رہنے کےبعد اپنے پیارے کو صحیح سلامت دیکھ کر تابش عباس زیدی کے اہل خانہ کی خوشی دیدنی تھی، اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی، تابش عباس زیدی اس اسیری کے دوران شدید تشدداور زہنی اذیتوں کےباعث اپنی شناخت کھو چکے ہیں، اہل خانہ کیلئے بھی انہیں پہنچاننامشکل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ، جبری لاپتہ سلیم حیدر بازیاب ، جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں گرفتاری ظاہر

واضح رہے کہ گذشتہ کئی کئی سالوں سے ملک کے مختلف شہروں سے درجنوں شیعہ جوان اور علماءتاحال جبری گمشدگی کا شکارہیں، جن کی بازیابی کیلئےطول احتجاجی تحریکیں بھی جاری ہیں، جن میں سے بعض گمشدگان کو گذشتہ کچھ عرصے میں ظاہر یا رہا کردیا گیا ہے ، یہ بات بھی واضح رہے کہ گذشتہ دوروز میں کراچی سے تعلق رکھنے والے سلیم حیدرزیدی، کامران حیدرزیدی اور علی رضا کو بھی جھوٹے مقدمات میں ملوث قرار دیکر گرفتاریاں ظاہر کردی گئی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button