پاکستانشہید قاسم سلیمانی (SQS)

سردار شھید قاسم سلیمانی نے امریکی عزائم کو بدترین شکست دی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شرکاء کا شھید قاسم سلیمانی،شھید ابو مہدی المہندس اور دیگر شہداء کو خراج تحسین

شیعت نیوز : سردار شھید قاسم سلیمانی وہ شخصیت تھے، جو امریکا کے خلاف جاری مزاحمت کی سرپرستی کر رہے تھے۔ عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار نے گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو کامیاب نا ہونے دیا۔

یہ بھی پڑھیں :صدی کی ڈیل کا منصوبہ ناکام اور اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، علامہ راجہ ناصرعباس

اطلاعات کے مطابق عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار سردار شھید قاسم سلیمانی ،شھید مجاہد ابو مہدی المہندس سمیت دیگر شہدائے مدافعان حرم بی بی سیدہ زینب سلام علیہا کے چہلم کی مناسبت سے نشتر پارک میں منعقد ہونے والے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہوچکا ہے، اور یہ جنگ پہلے کی طرح روایتی جنگ نہیں، بلکہ عالمی استعمار انتہائی چالاکی اور منظم انداز سے ہمیں ایک پیچدہ جنگ میں دھکیل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیل آف سینچری، ٹرمپ کی حماقتوں کا خمیازہ پوری دنیا بھگتےگی، علامہ راجہ ناصرعباس

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عالمی سرمایہ دارانہ نظام پوری دنیا کو اپنے شکنجے میں رکھنا چاہتا ہے، اپنے ان عزائم کے حصول کیلئے مشرق وسطیٰ سمیت تمام تجارتی مراکز پر غلبہ پانا امریکا کا اولین ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عالمی شیطانی نظام کے خلاف امام خمینیؒ نے جس مزاحمت کا آغاز کیا تھا، وہ مزاحمت پوری استقامت کے ساتھ جاری ہے

یہ بھی پڑھیں :تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے ہر دور کی یزیدیت کے سامنے پوری جرات کے ساتھ کلمہ حق بلند کیا،علامہ راجہ ناصرعباس

علماہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار نے امریکی عزائم کو قدم قدم پر شکست دینے کیساتھ ساتھ گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو بھی ناکام بنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button