اہم ترین خبریںپاکستان

وکیل حق زہراؑ سیفی علی خان ایڈوکیٹ نے تکفیریوں کو سندھ ہائیکورٹ میں مناظرے کا چیلنج کردیا

انہوں نے معزز عدالت سے درخواست کی ہے میری جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر میری فول پروف سکیورٹی کا انتظام کیا جائے ۔

شیعت نیوز: وکیل حق زہراؑ سیفی علی خان ایڈوکیٹ نے تکفیریوں کو سندھ ہائیکورٹ میں مناظرے کا چیلنج کردیا،عدالت سے جان کے خطرات کے پیش نظر سکیورٹی کی فراہمی اور مذہبی جذبات کو بھڑکاکر میرے ( سیفی علی خان )کے قتل پر ورغلانےاورقومی امن کو داؤپر لگانے پر کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی ، معاویہ اعظم اور طاہر اشرفی کے خلاف مقدمات کے اندراج کا مطالبہ ۔

یہ بھی پڑھیں:ایک سو تینتیس برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے سینچری ڈیل کی مخالفت کر دی

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں عدالتی نظام انصاف کے حوالے سے گفتگو کے دوران دختر رسولؐ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی دربار میں حاضری،ان کی گواہی کو جھٹلائے جانے اور ان کو انصاف فراہم نا کیئے جانے کے بعد نظام انصاف کا حوالہ دیکر عدالتی نظام انصاف کی خرابی کی مثال دینے پر خاتون وکیل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی رکن مسمہ سیفی علی خان ایڈوکیٹ کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری حساس معاملے نے انتہائی اہم رخ اختیار کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:شام، مغربی حلب میں فوج کی پیشرفت جاری، شیعہ آبادی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

ٹاک شو سیفی علی خان ایڈوکیٹ کی گفتگو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی ، معاویہ اعظم ،طاہر اشرفی اور دیگر کی جانب مسلسل دھمکی آمیز پیغامات اور جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر سیفی علی ایڈوکیٹ نے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے اور انہوں نے تمام تکفیری ملاؤں کو سندھ ہائی کورٹ میں مناظرے کا چیلنج دے دیا ہے،انہوں نے معزز عدالت سے درخواست کی ہے میری جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر میری فول پروف سکیورٹی کا انتظام کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:جی بی کے عوام ماضی کی طرح اس نئے آرڈر کو بھی مسترد کر دینگے، شیخ نیئر عباس مصطفوی

سیفی علی خان ایڈوکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں ایک پروفیشنل وکیل ہوں اور مختلف ٹی وی چینلز پر لیگل ایشوز پر گفتگو کیلئے بلائی جاتی ہوں ، لہذا ابتک نیوز پر بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات اور ہمارے عدالتی نظام انصاف کے موضوع پر منعقدہ پروگرام میں گفتگو کیلئے مجھے دعوے دی گئی جس کے دوران میں نے تاریخ اسلام کے ایک انتہائی اہم واقعے یعنیٰ دختر پیغمبر ؐ، حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہاکے دربار میں بلائے جانے، ان کی گواہی کو جھٹلائے جانے اور انصاف فراہم نا کیئے جانے کا حوالہ دیا جس پرکالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی ، معاویہ اعظم ،طاہر اشرفی اور دیگرنے میرے خلاف سوشل میڈیا ، فیس بک اور ٹوئٹر پر عوام کے جذبات بھڑکانے،میری جان کو خطرے میں ڈالنے اورملکی امن وامان کو داؤ پر لگانے کی کوشش کی جبکہ میرے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی بھی کوشش کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائی کورٹ کا یافث ہاشمی ایڈوکیٹ کو 3ہفتوں میں بازیاب کرانے کا حکم

انہوں نے مزید کہاہے کہ یہ عناصر اس غیر سیاسی مسئلے کو سیاسی بنانے کی کوشش کررہے ہیں ، یہ قابل مباحثہ ایشو ہے میں ان تمام مولویوں کو مناظرے کی دعوت دیتی ہوں کہ سندھ ہائی کورٹ میں آکر دلائل کےساتھ میرا سامنا کریں اگر میں غلط ثابت ہوجاؤتو جو دل چاہے میرے خلاف بولیں، سیفی علی خان نے کہاہے کہ میری کردار کشی کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر ان تکفیری ملاؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button