اہم ترین خبریںپاکستان

تمام مسلم اقوام سینچری ڈیل کی صورت میں امریکی کے مقابلے میں ڈٹ جائیں ،شہزادرضا

جو لوگ بیت المقدس کو صہیونیوں کے حوالے کرنے کی باتیں کر رہے ہیں، انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

شیعت نیوز: اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری شہزاد رضا نے کہا ہے کہ امریکی سینچری ڈیل تمام عالمی قوانین اور ضابطوں، قراردادوں، اقوام متحدہ کے منشور اور اسی طرح مسئلہ فلسطین کے حل سے متعلق عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کی پیش کردہ تجاویز کے منافی ہے، باضمیر غیور قومیں سرزمین فلسطین کے تمام اصلی باشندوں کی مشارکت سے جمہوری اور سیاسی بنیادوں پر ایک ریفرنڈم کے انعقاد کو موجودہ بحران سے نکلنے اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کا ذریعہ سمجھتی ہیں، جو فلسطینی عوام کا بینادی اور قانونی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باجوہ ڈاکٹرائن ملکی سلامتی پر کوئی بھی سمجھوتہ کیے بغیر ملک اور خطے میں امن لانا ہے، ترجمان پاک فوج

امریکی سینچری ڈیل کی مذمت کرتے ہوئے شہزاد رضا نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو ذہنوں سے ختم نہیں کیا جا سکتا اور یقیناً فلسطینی قوم اور تمام مسلم اقوام سینچری ڈیل کی صورت میں امریکی کے مقابلے میں ڈٹ جائیں گی اور اسے ناکام بنا دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین کی تقسیم کے امریکی منصوبے کو تسلیم کرنے والے مسلم ممالک کی غیرت ختم ہوچکی ہے،علامہ رضی جعفرنقوی

شہزاد رضا نے کہا کہ جب تک بیت المقدس کی ملکیت اور اپنے آبائی علاقوں میں واپسی سے متعلق فلسطینیوں کا حق تسلیم نہیں کیا جاتا، علاقے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے، اللہ نے چاہا تو فلسطین کے بارے میں سینچری ڈیل کے نام سے امریکا کا شیطانی اور خباثت آمیز منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا اور جو لوگ بیت المقدس کو صہیونیوں کے حوالے کرنے کی باتیں کر رہے ہیں، انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شامی فوج نے ادلب کے مضافات میں دو اسٹریٹجک علاقے آزاد کرالیے

انہوں نے اسلامی ممالک کے سربراہان بلخصوص حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کے حق میں اور امریکا کے خلاف اس عمل پر واضح موقف اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button