اہم ترین خبریںپاکستان

ہم نے اللہ سے عہد کیا ہے کہ شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے مطالبہ کیا کہ شکارپور کے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جن امام بارگاہوں اور مساجد و شخصیات کی سیکورٹی کلوز کی گئی ہے ان کی سیکورٹی بحال کرتے ہوئے وارثان شہداء کے خدشات کا جلد ازالہ کریں۔

شیعت نیوز: جامع مسجد سید الشھداء کربلا معلی امام بارگاہ شکارپور میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب اور وارثان شہداء کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان اور وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہداء شکارپور کی پانچویں برسی کے موقع پر سندھ سطح کا بڑا اجتماع منعقد کیا جائے گا ۔ اجتماع میں بزرگ علماء کرام اکابرین اور وارثان شہداء شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان سینٹرل جیل میں شیعہ اسیر کو بے دردی سے زبح کرنے والا سفاک دہشتگرد گرفتار

انہوں نےکہا کہ شہداءکی یاد منانا ان کے مشن اور مقصد کے ساتھ تجدید عہد ہے ہم نے اللہ تعالی سے عہد کیا ہے کہ ہم شہداء کے مشن اور مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وطن عزیز پاکستان کی سالمیت مشرق وسطیٰ کے امن سے مشروط ہے، علامہ سید احمد اقبال

انہوں نےکہا کہ شکارپور حساس ضلع ہے یہاں ماضی میں پولیس اور حکومت کی غفلت کے سبب دھشت گردی کے متعدد سانحات رونما ہونے ہیں لہذا مساجد اور امام بارگاہوں کے ساتھ ساتھ شیعہ اکابرین اور وارثان شہداء کے وکیل کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: قاسم سیلمانی نے ہمیشہ فلسطینی قوم کی مزاحمت کی حمایت کی۔ حماس

انہوں نے مطالبہ کیا کہ شکارپور کے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جن امام بارگاہوں اور مساجد و شخصیات کی سیکورٹی کلوز کی گئی ہے ان کی سیکورٹی بحال کرتے ہوئے وارثان شہداء کے خدشات کا جلد ازالہ کریں۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں:فیس بک انتظامیہ کی جانب سے ہزاروں لوگوں کے اکاونٹس بند کرنا شرمناک عمل ہے،علامہ مقصودڈومکی

یہ خبرلازمی پڑھیں:امت مسلمہ آج اس بہادر سپہ سالار سے محروم ہوگئی جو دشمن کی آنکھ میں کانٹا تھا،علامہ مقصودڈومکی

 

متعلقہ مضامین

Back to top button