پاکستان

امریکہ نے 25برس کے دوران 9 مسلم ممالک کو راکھ کا ڈھیر بنایا اور ایک کروڑ دس لاکھ مسلمان شہید کیے ،علامہ اقتدارنقوی

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے بشپ آف ملتان لیوپال سے ملاقات کے بعد جاری بیان میں کیا۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام حالیہ ایران امریکہ کشیدگی اور پاکستان پر مرتب ہونے والے اثرات کے حوالے سے ”آل پارٹیز کانفرنس”آج مقامی ہوٹل میں ہوگی، اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے بشپ آف ملتان لیوپال سے ملاقات کے بعد جاری بیان میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا سابق مرکزی صدر آئی ایس اویافث نوید ہاشمی ایڈوکیٹ کی فوری بازیابی کا حکم

علامہ اقتدار حسین نقوی نے مسیحی رہنمائوں کو بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت اور ملک کی موجود صورتحال کے حوالے سے اظہار خیال کرنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی اور پادری نعیم جاوید بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم حالیہ طوفانی برفباری سے مشکلات کے شکار عوام کو خصوصی گرانٹ کا اعلان کریں، آغا علی رضوی

علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ سردارلشکر اسلام قاسم سلیمانی کا قتل امریکی گریٹر پلان کا حصہ ہے، امریکہ نے ایران کیخلاف جارحیت کی تو امریکہ افغانستان کی طرح ایران میں بھی رسوا اور پسپا ہو گا، ایران امریکی سامراج کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے، امریکہ نے پچھلے پچیس سالوں کے دوران 9 مسلم ممالک کو راکھ کا ڈھیر بنایااورایک کروڑ دس لاکھ مسلمان شہید کیے ہیں، ہمیں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی بجائے امریکہ مخالف ممالک کا ساتھ دینا چاہئے۔ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ہماری حکومت کا موقف بزدلانہ ہے۔ ہمسایہ اسلامی ملک کا کھل کر ساتھ نہ دینا اسلامی اخوت کے منافی ہے۔امریکہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر کمزور کرنا چاہتا ہے، اسلام دشمن طاقتوں نے فرقہ واریت کو اسلام کیخلاف ہتھیار بنا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار پولیس کی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف بڑی کاروائی، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی کے ذریعے امن دشمنی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ انتہا پسند مودی سرکار خطے کے امن کیلئے شدید خطرہ بن چکی ہے، حکومت کے اتحادی حکومتی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، ہماری وفاداری حکومت یا اپوزیشن نہیں اسلام اور پاکستان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈنگ ٹپاو پالیسی پر گامزن ہے، عالمی و علاقائی قیادتیں مودی کو متنازعہ شہریت بل واپس لینے پر مجبور کریں، طاغوتی قوتوں کی مزاحمت کیلئے اتحاد امت کی ضرورت ہے، حکومت اور اپوزیشن عوامی مسائل کے حل کیلئے یکجہتی اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button