اہم ترین خبریںپاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سابق مرکزی صدر آئی ایس اویافث نوید ہاشمی ایڈوکیٹ کی فوری بازیابی کا حکم

اسلام آباد کی انتظامیہ کو پندرہ یوم کے اندر یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ کی بازیابی کا حکم دیا ہے

شیعت نیوز: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مسٹر جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے وکیل یافث نوید ہاشمی کو جلد از جلد بازیاب کرنے کی ہدایت کی ہے اور اسلام آباد سے ایک معزز وکیل کی گمشدگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا وفد لیاقت بلوچ کی سربراہی میں مشہد مقدس پہنچ گیا

واضح رہے کہ یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ ملتان ڈسٹرکٹ بار کے سابق نائب صدر، محمد نوید ہاشمی سابق سیشن جج بہاولپور کے صاحبزادے اور قارب نوید ہاشمی ایڈووکیٹ ملتان کے بڑے بھائی ہیں جو اگست کی چھٹیوں میں اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ اسلام آباد کی سیر کو آئے تھے کہ کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال بلو ایریا اسلام آباد کی پارککنگ سے انھیں چند نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے تھے جو کہ تاحال بازیاب نہ ہو سکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ ضیاءالدین ، علامہ جلیل نقوی ودیگرمرحوم قائدین کی یاد میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، علامہ عارف واحدی

یافث نوید ہاشمی کی گمشدگی کے خلاف ملتان بار نے شدید احتجاج کیا تھا اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں یافث نوید ہاشمی کی بازیابی کیلئے رٹ پیٹیشن بھی دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: قاسم سلیمانی اورابو مہدی پر امریکی حملہ اور شیخ زکزاکی کی نائیجیریا میں قید قابل مذمت ہے، ملی یکجہتی کونسل

گزشتہ روز سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس اطہر من اللہ نے یافث نوید ہاشمی کی عدم بازیابی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور اسلام آباد کی انتظامیہ کو پندرہ یوم کے اندر یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ کی بازیابی کا حکم دیا ہے بصورت دیگر ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ملتان بار کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن میں انکے وکیل آصف ممتاز ملک پیش ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button