پاکستان

پاراچنار پولیس کی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف بڑی کاروائی، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

پولیس کاروائی میں ایک تکفیری دہشتگرد گرفتار جبکہ دوسرا دہشتگرد تاریکی میں فرار

شیعت نیوز : پاراچنار پولیس کی بڑی کاروائی۔تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔پولیس کاروائی میں ایک تکفیری دہشتگرد گرفتار جبکہ دوسرا دہشتگرد تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار۔

یہ بھی پڑھیں :کوئٹہ میں مسجد پر حملہ ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کے مترادف ہے،علامہ باقر زیدی

اطلاعرات کے مطابق پاراچنار پولیس کے ڈی ایس نجف علی نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی او کرم محمد قریش خان کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ تکفیری دہشت گرد افغانستان سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ و گولہ بارود پاراچنار اسمگل کر رہے ہیں،جس پر پولیس نے پاک افغان سرحد کے مقام دلاسا کی سخت نگرانی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں :سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی ، گوجرانوالہ خوفناک تباہی سے بچ گیا، پانچ تکفیری دہشتگرد گرفتار

ڈی ایس پی نجف علی کے مطابق افغانستان کیجانب سے آٹھ سے دس گدھوں اور خچروں کی پاکستانی علاقے میں آمد کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحے سے لدے گدھوں اور خچروں کو تحویل میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں :چنیوٹ میں حساس اداروں کی بڑی کاروائی، لشکر جھنگوی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

ڈی ایس پی پاراچنار کے مطابق تحویل میں لئے گئے گدھوں اور خچروں پر موجود بوریوں سے بھاری تعداد میں راکٹ لانچر کے گولے ،10 سے زائد کلاشنکوف ، 20 سے زائد میگزین ، 30 ہینڈ گرینیڈ ، دو ہزار کارتوس ، 8 ڈبل بیرل رائفلیں، 12 ریپیٹرز، ڈیٹونیٹرز اور ریموٹ برآمد کر لئے۔

یہ بھی پڑھیں :سکھر پولیس کی بڑی کاروائی،سانحہ خانپور کا ماسٹر مائنڈ تکفیری ملاں حسین بخش بروہی گرفتار

پولیس کاروائی میں ایک تکفیری دہشتگرد گل فرخان گرفتار جبکہ اس کا بیٹا فضل جان تاریکی کا فائدہ اٹھا تے ہوئے فرار ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button