علامہ ضیاءالدین ، علامہ جلیل نقوی ودیگرمرحوم قائدین کی یاد میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، علامہ عارف واحدی
شیعت نیوز: سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر علامہ عارف حسین واحدی مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماءکونسل پاکستان کا کہنا ہے کہ سابق مرکزی رہنماؤں مرحوم شہید علامہ سید ضیا الدین رضوی سابق صدر گلگت بلتستان و سابق مرکزی نائب صدر شیعہ علماءکونسل پاکستان، مرحوم سید عبد الجلیل نقوی سابق صوبائی صدر پنجاب و مرکزی نائب صدر شیعہ علماءکونسل پاکستان اور پروفیسر خادم حسین لغاری سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل پاکستان کی اس ماہ میں منعقدہ سالانہ برسیوںکے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے ۔علامہ عارف واحدی نے متوجہ کیا کہ مرحومین شہیدعلامہ سید ضیا الدین رضوی، علامہ سیدعبدالجلیل نقوی وپروفیسر خادم حسین لغاری ، کی ملّی خدمات قابل قدر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قاسم سلیمانی مدافع ایران نہیں بلکہ امت مسلمہ تھے، فلسفہ وحدت الوجود کانفرنس
انہوں نے کہاکہ مرحومین کی ملّی ، تنظیمی اور علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا ۔ انہوں نےعلامہ سید ساجد علی نقوی کے مضبوط بازو کی حیثیت سے وفا کی ایسی مثال قائم کی جوکارکنان کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ علامہ عارف حسین واحدی نے شہید علامہ سید ضیاالدین رضوی کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں تنظیمی فعالیت ،ملی اور سماجی امور کے علاوہ نصاب تعلیم میں بہتری اور مسلکی ہم آہنگی کےلئے تاریخی کر دار ادا کیا ۔
علامہ عارف حسین واحدی نے علامہ سید عبد الجلیل نقوی سابق صوبائی صدر پنجاب و مرکزی نائب صدر شیعہ علماءکونسل پاکستان کی دینی، سیاسی اور علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ایک مجاہد عالم دین تھے، جنہوں نے ملی پلیٹ فارم کی مضبوطی ، تحرک اور نظم کیلئے انتہائی حوصلے ، تدبر اور دلیرانہ انداز میں اُمور کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھایا ۔ مرحوم علامہ سید عبدالجلیل نقوی نے اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے متحدہ مجلس عمل اور ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر گرانقدر خدمات سرانجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں زیر تربیت 12 سعودی فوجی بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے شوقین نکلے
علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھاکہ شیعہ علماءکونسل پاکستان کے شعبہ تبلیغات کے مرکزی انچارج و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پروفیسر خادم حسین لغاری نے تعمیرمساجدمنصوبے کے تحت علاقے میں 300 سے زائد مساجد کی تعمیر کروائی اور مستحقین کیلئے دیگر فلاحی امور بھی سر انجام دئیے ۔پروفیسر خادم حسین لغاری نہ صرف ماہر تعلیم بلکہ ایک متحرک تنظیمی ،تعلیمی اور سماجی شخصیت تھے جن کی قومی و ملی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔
آخر میں علامہ عارف حسین واحدی نے مرحومین شہید سید علامہ ضیا الدین رضوی ، علامہ سید عبدالجلیل نقوی پروفیسر خادم حسین لغاری کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کرتے ہوئے ان کے مشن کوآگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔







