اہم ترین خبریںپاکستان

آل سعود کے حکم پرکوالالمپورسمٹ میں شرکت نہ کرنیوالےعمران خان ثالثی کی حیثیت ہی نہیں رکھتے، علامہ عابد حسینی

سردار قاسم سلیمانی کی شہادت دنیا کے حالات کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دے گی

شیعت نیوز: تحریک حسینی پاراچنار کے سرپرست اعلیٰ سابق سینیٹرعلامہ سید عابد حسین الحسینی کا کہنا ہےکہ سردار قاسم کی شہادت کے بعد حالات نے ثابت کر دیا کہ مقاومتی طاقتیں اور مضبوط ہوں گی، مجھے یقین ہے کہ شہید قاسم کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ان کی شہادت کی بدولت عالمی حالات تبدیل ہوں گے اور امریکہ و اسرائیل کی نابودی ہوگی۔ جو کام قاسم سلیمانی سے خدا لینا چاہتا تھا وہ لے لیا، اب ان کی شہادت کے نتیجے میں حالات استعماری طاقتوں کیخلاف جائیں گے اور آپ دیکھیں گے کہ ایران سمیت مقاومتی بلاک مزید مضبوط ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ مخالف ریلی کے لاکھوں شرکاء نے امریکہ سے نفرت کا اظہار کیا، علامہ عبدالخالق اسدی

غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ ا مریکہ سردار قاسم سلیمانی کو شہید کرکے جو حاصل کرنا چاہ رہا تھا، سب کچھ اس کے برعکس ہو رہا ہے، اب اس بے وقوف ٹرمپ کو بھی اندازہ ہوگیا ہے کہ اس سے بہت بڑی غلطی ہوگئی ہے، قاسم سلیمانی کی شہادت کا واقعہ کوئی معمولی واقعہ نہیں، امریکہ نجس نے اس شخص کو نشانہ بنایا ہے، جو نہ صرف ایران بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کا ہیرو بن چکا تھا، اس شخص نے ہمارے مقدسات کا تحفظ کیا، ایسی پاکیزہ ہستی کو لوگ اتنی آسانی فراموش نہیں کرسکتے، سردار قاسم سلیمانی کی شہادت دنیا کے حالات کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دے گی۔ آپ دیکھیں کہ اس افسوسناک واقعہ کے بعد دنیا میں امریکہ کیخلاف کس قدر نفرت بڑھی ہے، امریکہ کیلئے حالات ابھی مزید خراب ہوں گے اور وہ تباہ و بربار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: قاسم سلیمانی کی شہادت اسلامی مزاحمتی محاذوں کی تقویت و وحدت کا باعث بن چکی ہے، پاکستان فلاح پارٹی

ایک اور سوال کے جواب میں علامہ عابد حسینی نے کہاکہ پاکستان نے بہت کمزوری کا مظاہرہ کیا ہے، ہم حکومت پاکستان سے یہ توقع ہرگز نہیں کرسکتے کہ وہ امریکہ کیخلاف میدان میں آجاتی، مگر برادر اسلامی ملک ہونے کی حیثیت سے ایران کیساتھ کھڑا ہونا چاہیئے تھا۔ ہمارے ڈرپوک وزیراعظم نے تو قاسم سلیمانی صاحب کی شہادت پر تعزیت تک نہیں کی، ان کی جانب سے میں نے اب تک قاسم سلیمانی کی شہادت کے حوالے سے ایک لفظ بھی نہیں سنا، اگر آپ نے سنا ہو تو بتائیں۔ ہمارا وزیراعظم اس واقعہ کی مذمت کرنے کی ہمت رکھتا ہے اور نہ ہی ایران سے تعزیت کرنے کی۔ عمران خان تو وزیراعظم بننے سے پہلے بہت دعوے کرتا تھا، بہت مردانگی دکھاتا تھا، اس کی وہ ساری مردانگی کہاں گئی۔؟

یہ بھی پڑھیں: امریکہ مشرق وسطی سےفی الفور اپنی فوجیں واپس بلائے،شیعہ سنی علمائے کرام کا مشترکہ مطالبہ

علامہ عابد حسینی نے مزید کہا کہ میں تو حیران ہوں کہ جو شخص اس قدر بزدل ہو، وہ ثالثی کی بات کر رہا ہے، آل سعود کے حکم پر بین الاقوامی اجلاس میں شرکت نہ کرنیوالے عمران خان ثالثی کی حیثیت ہی نہیں رکھتے۔ یہ ڈرامہ کر رہے ہیں، ان کی سنتا کون ہے، ان کی کیا حیثیت ہے۔؟ سعودی حکومت کی وجہ سے انہوں ملائیشیاء کا دورہ ختم کیا۔ یہ تو کٹھ پتلی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button