ایران

سخت انتقام کا آغاز،ایرانی فوج کے عین الاسد اور اربیل میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائل حملوں میں 80 سے زائد امریکی فوجی واصل جہنم

شیعت نیوز :سخت انتقام کا آغاز کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے عراقی شہر عین الاسد اور اربیل میں موجود امریکی فوجوں اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کرتے ہوئے 80 سے زائد امریکی فوجیوں کو واصل جہنم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں :سردار مقاومت قاسم سلیمانی اور دیگر شہداء کے خون ناحق کا بدلہ جلد لیں گے،جنرل حسین سلامی

اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے دیگر ساتھیوں کی شہادت کے سخت انتقام کا آغاز کرتے ہوئے گزشتہ رات ڈیڑھ بجے عراقی شہروں عین الاسد اور اربیل میں موجود 2 امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کی جانب سے امریکی صدر کےسرکی قیمت کا اعلان کردیا گیا 

سپاہ پاسداران کے درجن بھر سے زائد بیلسٹک میزائل حملوں میں 80 سے زائد امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر امریکی فوجی اڈوں سمیت پورے امریکہ میں تباہی مچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا سے شہداء کے خون کا انتقام ، عراق کا پہلا بڑا قدم سامنے آگیا

دوسری جانب ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری نے امریکی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ شب کیا جانے والا قابل فخر حملہ ہماری مسلح افواج کی طاقت کا ٹریلر تھا اور یہ ابتدائی حملہ عالم اسلام کے عظیم جرنیل جنرل قاسم سلیمانی کے خون کا انتقام لینے کی غرض سے انجام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :قاسم سلیمانی اور ابومھدی کے خون کا قصاص خطے سے تمامتر امریکی فورسز کا انخلاء ہے، حسن نصراللہ

جنرل باقری نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ شیطان بزرگ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی عظیم طاقت کا اندازہ لگاتے ہوئے خطے سے اپنی قابض افواج کو فوراً نکال لے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button