ایران

سردار مقاومت قاسم سلیمانی اور دیگر شہداء کے خون ناحق کا بدلہ جلد لیں گے،جنرل حسین سلامی

حاج قاسم سلیمانی کی شھادت کے بعد شیطان بزرگ امریکا کے لئے دنیا میں کوئی راہ فرار نھیں

شیعت نیوز :سردار مقاومت قاسم سلیمانی نے اس خطے میں امن و سلامتی کو درہم برہم کرنے کے امریکا کے منصوبے کو خاک میں ملادیا۔قاسم سلیمانی کی شہادت اس خطے میں عالمی سامراج کی موجودگی کے خاتمے کا نقطہ آغاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی پارلیمنٹ نے امریکی وزیر دفاع اور امریکی اعلیٰ فوجی قیادت کو دہشتگرد قرار دے دیا

اطلاعات کے مطابق کرمان میں سردار مقاومت قاسم سلیمانی کی تشیع جنازہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈرجنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی، شہید مجاہد ابو مہدی المہندس اور دیگر شہدائے استقامت کے خون ناحق کا بدلہ جلد لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :شہید سردار قاسم سلیمانی کا جسد مبارک آبائی علاقے کرمان پہنچ گیا

انھوں نے کہا کہ حاج قاسم سلیمانی کی شہادت خطے میں امریکہ و اسرائیل اور دیگر عالمی سامراج کے جلد خاتمے کا آغاز ہے۔قاسم سلیمانی نے خطے میں امن و سلامتی کو تباہ و برباد کرنے کے امریکی و اسرائیلی منصوبے کو خاک میں ملایا۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کی جانب سے امریکی صدر کےسرکی قیمت کا اعلان کردیا گیا 

انھوں نے کہا کہ امریکا و اسرائیل نے خطے میں بدترین ناکامیوں کا سامنا کرنے پر مجاہد اسلام کو اپنے اولین ہدف میں شامل کر کے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں :ہم قاسم سلیمانی کے نقش قدم اور ان کے مشن پر گامزن رہیں گے،سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل حسین کا مزید کہنا تھا کہ شہید قاسم سلیمانی نے تحریک آزادی فلسطین کو ایک نئی زندگی دیتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کے گرد مظلوم فلسطینی عوام کی طاقت و توانائی کا حصار کھینچا۔ جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ حاج قاسم سلیمانی کی شھادت کے بعد شیطان بزرگ امریکا کے لئے دنیا میں کوئی راہ فرار نھیں۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button