ایران

شہید سردار قاسم سلیمانی کا جسد مبارک آبائی علاقے کرمان پہنچ گیا

شھید راہ قدس کی آبائی علاقے کرمان آمد پر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے

شیعت نیوز :شہید سردار قاسم سلیمانی کا جسد مبارک مختلف ایرانی شہروں میں تشیع جنازہ کے بعد آبائی علاقے کرمان پہنچا تو لاکھوں کی تعداد میں عوام نے شھید کا استقبال کیا۔شھید راہ قدس کی آبائی علاقے کرمان آمد پر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

یہ بھی پڑھیں :شہید سلیمانیؒ ورفقاءکی اجتماعی نماز جنازہ میں آیت اللہ خامنہ ای کی وہ دعا جس نے ہر آنکھ اشکبار کردی

اطلاعات کے مطابق شہید راہ قدس شہید سردار قاسم سلیمانی کا جسد مبارک ایرانی شہروں اہواز،مشہد مقدس،تہران اور قم المقدسہ سے ہوتا ہوا شہید کے آبائی علاقے کرمان پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کی جانب سے امریکی صدر کےسرکی قیمت کا اعلان کردیا گیا 

شھید کی کرمان آمد پر لاکھوں عاشقان نے ان کا فقیدالمثال استقبال کیا۔کرمان میں سردار قاسم سلیمانی کی تشیع جنازہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اور شہید کو ان کی وصیت کے مطابق گلزار شہداء قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :شہید سلیمانی کی نماز جنازہ میں علامہ راجہ ناصرعباس سمیت دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے نمائندہ وفود کی شرکت

زرائع کے مطابق شہید حاج قاسم سلیمانی کا جسد مبارک کرمان ایئرپورٹ پہنچا تو اس موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب اور سپاہ قدس کی اعلیٰ قیادت سمیت دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام اور لاکھوں کی تعداد میں عوام نے ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی سامراج کیخلاف آواز حق بلند کرنے پر علامہ راجہ ناصر عباس کا آفیشل فیس بک پیج بند

یاد رہے کہ ایران آمد سے قبل عراق کے شہروں بغداد،کاظمین ، نجف اشرف اور کربلائے معلیٰ میں شہید حاج قاسم سلیمانی ، شہید ابو مہدی مہندس اور ان کے دیگر ساتھیوں کی تشیع جنازہ ادا کی گئی تھی جس میں عراق و دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button