پاکستان

پاکستانی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال نھیں ہونے دیں گے،علامہ محمد حسین اکبر

بغداد میں امریکی جارحیت امریکی خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہوگی

شیعت نیوز :پاکستانی سرزمین کو امریکی مفادات کے حصول کی خاطر برادر اسلامی ملک کے خلاف استعمال کئے جانے کی کوشش کی گئی تو پوری پاکستانی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہو جائے گی۔بغداد میں امریکی جارحیت امریکی خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق تحریک حسینہ پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کہا ہے پاکستانی سرزمین کو کسی صورت برادر اسلامی ملک ایران کے خلاف استعمال کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔امریکی مفادات کے حصول کے لئے ارض پاک کا ایک انچ ٹکڑا بھی استعمال کرنے کی کوشش کی گئی تو پوری پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :قاسم سلیمانی کی شہادت پر آیت اللہ خامنہ ای کے نام صدر بشار اسد کا تعزیتی پیغام

علامہ محمد حسین اکبر کا کہنا تھا کہ امریکہ نے سردار قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کو ان کے دیگر ساتھیوں سمیت شہید کر کے اپنے جلد خاتمے کو یقینی بنا لیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ سمیت پوری دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو انتہائی دانشمندی سے کام لیتے ہوئے آزادانہ اور مضبوط لائحہ عمل مرتب کرتے ہوئے ملک و قوم کے ہمدر اور دیرینہ دوست ممالک سے مظبوط تعلقات استوار کرنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت واضح کرے کہ ہم امریکی خواہش پر کسی مسلمان ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونگے، علامہ حامد موسوی

علامہ محمد حسن اکبر کا مزید کہنا تھا کہ حاج قاسم سلیمانی جیسے عظیم اسلامی سپہ سالار کی شھادت خود پاکستانی قوم کے لئے بیرونی دشمنوں خصوصاً داعش سے مقابلے کے وقت ایک انتہائی مخلص دوست اور عظیم سپہ سالار سے محروم ہونے کے مترادف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button