پاکستان

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

تمام غیور پاکستانی بغداد میں امریکی جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج کریں

شیعت نیوز :سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بغدادمیں امریکی جارحیت کے خلاف بعد نماز جمعہ ملک بھرمیں امریکہ کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔تمام غیور پاکستانی بغداد میں امریکی جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج کریں۔

یہ بھی پڑھیں :سپاہ قدس کے عظیم سپہ سالار حاج قاسم سلیمانی درجہ شہادت پر فائز ہوگئے

اطلاعات کے مطابق سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بغداد میں امریکی حملے کے نتیجے میں سپاہ قدس کے کمانڈر حاج قاسم سلیمانی اور حشدالشعبی کے نائب سربراہ مہدی المہندس کی مظلومانہ شہادت پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ عراق وشام میں انبیاءکرام، اہل بیت عصمت وطہارت ،اصحاب کرام اور مسلمانوں کی جان ومال عزت وآبرواور ناموس کی حفاظت کرنے والے دو عظیم مجاہدین اسلام کے سچے فرزند جنرل قاسم سلیمانی اور انجینئرابو مہدی المہندس کی فرعون زمان امریکا کے ہاتھوں مظلومانہ شہادت پر پوری امت مسلمہ اپنے غم وغصے کا اظہار اور پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک سے سے اس دور کے فرعون امریکا سے اپنے تعلقات اور وابستگیاں ختم کرکے امریکی سفارت خانوں کر فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :بغداد،مالک اشتر زمان حاج قاسم سلیمانی اور حشدشعبی کے ڈپٹی چیف مہدی المہندس شہید

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بغداد میں امریکی حملے میں عالم اسلام کے دو مجاہدین حاج قاسم سلیمانی اور مہدی المہندس کی مظلومانہ شہادت پر آج بعد نماز ملک بھرمیں امریکہ کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیطان بزرگ کے ہاتھوں ان عظیم فرندان اسلام کی شہادت عالم اسلام کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان ہے ، تمام غیور پاکستانی امریکہ کی اس بربریت خلاف سراپا احتجاج بن جائیں، آج ملک بھر میںنماز جمعہ اور اس کے بعد پر امن احتجاجی مظاہرے کئے جائیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button