اہم ترین خبریںپاکستان

بش، کلنٹن، نتن یاہو، ٹرمپ جیسے سفاک انسان مغربی جمہوریت کے تحفے ہیں، علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے کہاکہ الہی رھبر کے بغیر انسان کبھی فلاح اور سعادت کی منزل حاصل نہیں کر سکتا

شیعت نیوز: علامہ مقصودڈومکی نے کہاہے کہ آج کی انسانیت رھبر کی تلاش میں ہے کیونکہ اسے رھبر کا ماسک پہنے رھزن ہی ملے ہیں مغربی جمہوریت نے اپنے منافقانہ نعروں کے باوجود انسانیت کو غلامی دھشت گردی استعمار اور استثمار کے تحفے دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں تربیت کا فقدان ہے ، آئی ایس اواپنا کرداراداکرے، علامہ امین شہیدی

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام یوم رھبر انسانیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امت مسلمہ کوآل سعودکی امریکی غلامی اور بھارت واسرائیل نوازی کھٹکتی ہے، وفاق المدارس الشیعہ

علامہ مقصودڈومکی نے کہا کہ مغربی جمہوریت کے علم برداروں کو ٹرمپ جیسے پست فطرت انسان کے انتخاب پر شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بش کلنٹن نتن یاہو ٹرمپ جیسے سفاک انسان مغربی جمہوریت کے تحفے ہیں۔ رھبر کے روپ میں چھپے رھزنوں نے عالم انسانیت کو بھوک افلاس غلامی اور دھشت گردی کے تحفے دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: سرزمین ِ عراق پر امریکی افواج کو ملنے والا ہمارا جواب انتہائی شدید اور دندان شکن ہوگا، حشد الشعبی

انہوں نے کہاکہ الہی رھبر کے بغیر انسان کبھی فلاح اور سعادت کی منزل حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نےکہا کہ حضرت امام مہدی ع عصر حاضر میں اللہ تعالی کی حجت اور امام منصوص ہیں جن کی عظمت کا تذکرہ قرآن کریم اور احادیث مبارکہ میں موجود ہے۔

 

مماثل خبریں

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: حکومت اور ریاستی ادارے آگے بڑھ کر عوام میں موجوداحساس عدم تحفظ کا خاتمہ کریں،علامہ مقصودڈومکی

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: پاکستان کو اینٹی سامراج بلاک کو مضبوط کرنا چاہئے،علامہ مقصودڈومکی

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: بھارتی ہٹ دھرمی اور جنگی جنون عالمی امن کے لئے سنگین خطرہ ہے،علامہ مقصودڈومکی

 

متعلقہ مضامین

Back to top button