امت مسلمہ کوآل سعودکی امریکی غلامی اور بھارت واسرائیل نوازی کھٹکتی ہے، وفاق المدارس الشیعہ

30 دسمبر, 2019 19:45

شیعت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے دفترجامعتہ المنتظر لاہور سے جاری بیان میں پاکستان میں او آئی سی کی تجویز کردہ کشمیر کانفرنس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالم اسلام کا اپریل میں متوقع اجتماع کوالالمپور سمٹ کا مثبت نتیجہ ہے۔ او آئی سی اگر عالَم ِ اسلام کے مفادات کے حوالہ سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی تو ملائشیا کانفرنس کی ضرورت ہی پیش نہ آتی، جس کے محرکین میں وزیر اعظم عمران خان سر فہرست تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں تربیت کا فقدان ہے ، آئی ایس اواپنا کرداراداکرے، علامہ امین شہیدی

لاہور میں میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ آزاد اور خود مختار ممالک اور سرزمین حجاز سمیت عالَم اسلام کے دردمند مسلمانوں کو آل ِ سعود کی امریکی غلامی اور بھارت و اسرائیل نوازی کھٹکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عراق پر امریکہ کی فوجی یلغار دہشت گردی کا آشکارا مصداق ہے ، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

انہوں نے کہا کہ حجاز کے حکمران اگر قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق اسلام دشمنوں کے دباؤ سے نکلیں اور اسلام و مسلمانوں کی کماحقہ نمائندگی کریں تو فلسطین، میانمار اور کشمیر میں مظالم ڈھانے والوں کی نیندیں حرام ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرزمین ِ عراق پر امریکی افواج کو ملنے والا ہمارا جواب انتہائی شدید اور دندان شکن ہوگا، حشد الشعبی

بیان میں اتحاد امت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ اسلامی جمہوری ایران نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل اور موجودہ حکمرانوں کو سعودیہ کے معاملات میں ثالثی کا اختیار دیا مگر برسراقتدار شاہی خاندان نے اسلام دشمن طاقتوں کی خوشنودی کی خاطر مثبت جواب نہ دیا۔

10:57 صبح مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔