دنیا

ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں پر امریکہ کی گہری نظریں

شیعت نیوز: امریکی وزارت دفاع کے ترجمان نے ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فوجی مشقوں پر اس کی گہری نظر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین اور روس امریکہ کی غیر قانونی حرکتوں کے مقابل متحد

امریکی وزارت دفاع پنٹاگون کے ترجمان شان رابرٹسن Sean Robertson نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ سمندری حدود میں آزاد تجارت کے لئے بحری جہازوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنانے کی کوشش جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے افغان جنگ کے بارے میں حقائق کو ہمیشہ چھپایا

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان ’’وو چیان‘‘ Wu Qian نے اعلان کیا ہے کہ ایران ، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا کل بروز جمعہ آغاز ہوجائےگا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ ، شام کا تیل چوری کر رہا ہے اور اسے ترکی کو بیچ رہا ہے بشار اسد

چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ یہ مشقیں تین دن تک جاری رہیں گی۔ اور ان مشقوں میں بحری خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے بحری توانائیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : دونوں برادر پڑوسی ممالک پاکستان اور ایران کا اپنی سمندری حدودمیں ہم آہنگی سے کام پر اتفاق

ادھر ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈئر جنرل ابوالفضل رستگاری نے بھی کل اعلان کیا تھا کہ روس، ایران اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا بروز جمعہ آغاز ہوجائےگا۔ بحری مشقیں بحر ہند اور بحر عمان میں منعقد کی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button