ایف اے ٹی ایف حکام کا بڑا مطالبہ،تکفیری مدارس اور دہشتگرد جماعتوں میں کھلبلی مچ گئی
حکومت کو ایف اے ٹی ایف کی جانب سے 150 سوالات پر مشتمل سوال نامہ موصول

شیعت نیوز :ایف اے ٹی ایف حکام نے پاکستان میں موجود تکفیری مدارس ،تکفیری جماعتوں ان کے دہشتگردوں اور ان سے متعلق قائم مقدمات سمیت دیگر اہم تفصیلات مانگنے کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔حکومت کو ایف اے ٹی ایف کی جانب سے 150 سوالات پر مشتمل سوال نامہ بھی موصول ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تحت تکفیری دہشتگردوں کیخلاف کاروائیوں میں ناقابل یقین اضافہ
اطلاعات کے مطابق ایف اے ٹی ایف( فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) حکام نے پاکستان میں سرگرم کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعتوں، ان کے دہشتگرد سرغنوں اور تکفیری مدارس کے خلاف مکمل تفصیلات فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ تکفیری دہشتگردوں پر قائم مقدمات کی نقول حاصل کرنے کے لئے خط لکھ دیاہے۔زرائع کے مطابق خط میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کیجانب سے کالعدم سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی، کالعدم تحریک طالبان سمیت دیگر تکفیری جماعتوں کے گرفتار شدہ دہشتگردوں کو فوری سزائیں دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :دشمن خفیہ ایجنسیوں کی دہشتگرد گروپوں کو فنڈنگ، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی پورٹ میں انکشاف
زرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کو موصول ہونے والا مذکورہ خط پاکستان کی جانب سے 3 دسمبر کو جمع کرائی گئی رپورٹ کے جواب میں بھیجا گیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو سوال نامہ 20 دسمبر کو ارسال کیا ہے اور جس کا جواب 8 جنوری تک جمع کرانا ہوگا۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے حکام نے وفاقی حکومت اور حساس اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو گرے لسٹ سے محفوظ رکھنے کے لئے پاکستان میں قائم تکفیری مدارس، کالعدم تکفیری جماعتوں ،اور ان کے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کریں اور گرفتار شدہ تکفیری دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔