زائرین حج ، عمرہ وزیارات مقدسہ کیلئے وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے بڑی خبر
ہم نے وزارت دفاع سے فیری سروس کے آغاز کیلئے این اوسی کی درخواست جمع کروادی ہے

شیعت نیوز: وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی کی جانب سے زائرین حج ، عمرہ وزیارات مقدسہ کیلئے بڑی خبرسامنے آگئی ہے ۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاہے کہ حج ، عمرہ اور زیارات ایران وعراق پر جانے والے زائرین کیلئے بہت جلد بحری سفرکیلئے فیری سروس کا آغاز کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 8ماہ سے لاپتہ شیعہ مسنگ پرسن علی عوسجہ زیدی باحفاظت گھر پہنچ گئے
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ سید علی حیدرزیدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فیری سروس چلانا ایک مکمل تجارتی پروجیکٹ ہے ،ہمیں پرائیوٹ کمپنیز کو فیری سروس کے لئے مواقع فراہم کرنے ہوں گے ۔ ہم نے وزارت دفاع سے فیری سروس کے آغاز کیلئے این اوسی کی درخواست جمع کروادی ہے ۔ مہنگائی کے اس دور میں حج غریب آدمی کیلئے ناممکن ہوچکا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: کوالالمپورکانفرنس، پاکستان کو سعودی دھمکیاں، ترک صدر کے حیران کن انکشافات
وفاقی وزیرعلی زیدی نے مزید کہاکہ ایک زمانے میں حج کیلئے کراچی سے سفینہ کے نام سے بحری جہاز چلایا جاتاتھا ہمیں حج وزیاراتِ ایران وعراق کو آسان بنانے کیلئے فیری سروس کا آغاز کرنا ہوگا۔علی زیدی نے کہاکہ میں نے اومان، بصرہ ، دبئی اور جدہ کیلئے فیری سروس کھولنے کی اجازت دیں تاکہ میں لائسنس جاری کریں اور پرائیوٹ انٹرپرائزز آکر بزنس کا آغاز کرسکے ۔
مماثل خبریں
یہ خبرلازمی پڑھیں: کراچی تا ایران :زائرین کے لئے فیری سروس کا کرایہ بیس ہزار ہوگا
یہ خبرلازمی پڑھیں: زائرین کی مشکلات میں اضافے والی کسی پالیسی کی حمایت نہیں کریں گے، علامہ باقر عباس زیدی
یہ خبرلازمی پڑھیں:زائرین کی مشکلات، قافلہ سالاروں کی ایم ڈبلیوایم رہنما اور فوکل پرسن حکومت پنجاب اسد عباس نقوی سے ملاقات
یہ خبرلازمی پڑھیں: پاکستانی زائرین کی مشکلات کے حل کے حوالے سے فوری اقدامات کی ضرورت ہے