پاکستان

صوبائی وزارت داخلہ کا تکفیری دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بڑا اقدام

تکفیری سہولت کاروں کے مقدمات نمٹانے کے لئے انسداد دہشت گردی کی دوعدالتیں مختص

شیعت نیوز :صوبائی وزارت داخلہ نے تکفیری سہولت کاروں سےمتعلق مقدمات نمٹانے کے لئے انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 اور عدالت نمبر 16 کو مختص کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ دونوں عدالتوں میں تکفیری دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :فوجی عدالتوں کے قیام سے اب تک 310 تکفیری دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی گئی، آئی ایس پی آر

اطلاعات کے مطابق صوبائی وزارت داخلہ سندھ نے تکفیری دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے تکفیری سہولت کاروں کے مقدمات نمٹانے کے لئے انسداد دہشت گردی کی دو عدالتیں مختص کردیں۔

یہ بھی پڑھیں :سانحہ مسجد کربلائے معلیٰ شکارپور ، انسداددہشت گردی عدالت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

زرائع کے مطابق پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لئے ایف اے ٹی ایف کی احکامات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ نے تکفیری دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمات کی سماعت کے لئے انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 اور 16 کو مختص کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شہید علامہ حسن ترابی قتل کیس، سندھ ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

زرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے مشاورت مکمل کرلی ہے، جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مولوی خادم لنگڑے پر فرد جرم عائد کردی

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والا نوٹیفیکیشن متعلقہ عدالتوں کو موصول ہوچکا ہے، جس کے بعد صوبے بھر کی انسداد دہشتگردی کی عدالتوں سے تکفیری دہشتگردوں سے متعلق مقدمات مخصوص ان دو عدالتوں میں منتقل کئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button